وزیراعظم فار ملائزیشن آف مائیکرو فوڈانٹر پرائزز اتل ڈلو نے اپ گریڈیشن منصوبہ کا جائزہ لیا

متعین اہداف کو آسانی سے حاصل کرنے کی ضرورت پر زور

جموں//ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ زرعی پیداواراتل ڈلو نے جموںوکشمیر وزیراعظم فار ملائزیشن آف مائیکرو انٹر پرائزز ( پی ایم ایف ایم اِی) کے تحت سٹیٹ لیول اَپ گریڈیشن پلان ( ایس ایل یو پی ) کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں سپیشل سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار ، ڈائریکٹر ریسر چ سکاسٹ کشمیر ، ہی، سربراہان فوڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی سکاسٹ کشمیر ، ٹرانس گراف کنسلٹنگ پرائیویٹ لمٹیڈ حیدرآباد کی ٹیم ممبران اور دیگر متعلقہ حکام نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ شرکت کی۔ٹرانس گراف کنسلٹنگ پرائیویٹ لمٹیڈ نے کہا جموںوکشمیر کے تمام 20 اضلاع میں کنسلٹنگ کمپنی سے کئے گئے اِبتدائی اور فیلڈ سروے پر ایک پرزنٹیشن پیش کی۔ٹرانس گراف کی ٹیم کے اَرکان نے ٹرانس گراف کی طرف سے کئے گئے اِبتدائی اور فیلڈ سروے کے نتائج کا اِشتراک کیا اور سروے کے اہم نتائج پر روشنی ڈالی۔میٹنگ کو پی ایم ایف ایم اِی سکیم کے حوالے سے ضلع وار مشاہدات اور اس کی تجاویز سے متعلق جانکاری دی گئی۔اِس منصوبے میں 3,895 نئے یونٹوں کے قیام یا جموںوکشمیر میں موجود یونٹوں کو اَپ گریڈ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔میٹنگ میں زرعی پروسسنگ کے بنیادی ڈھانچے پر سیر حاصل بحث و تمحیص ہوئی اور ضلع وار مشاہدات اور تجاوز ، اہم نتائج اور سفارشات پر تبادلہ خیال ہوا۔اِس موقعہ پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے خطاب کرتے ہوئے نان او ڈی او پی لسٹ میں نظر ثانی یا اِضافہ کرنے پر زور دیا تاکہ اِس زْمرے میں کچھ اور پروڈکٹس کو شامل کیا جاسکے۔اْنہوں نے ٹرانس گراف سے جموںوکشمیر یوٹی کے تمام 20 اَضلاع کے لئے ایکشن پلان کو باقاعدہ بنانے اوران تمام اَضلاع میں نان اوڈی او پی مصنوعات کا نقشہ بنانے کو بھی کہا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے منصوبہ پر آسانی سے عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا اور تمام شراکت داروں سے کہا کہ وہ سکیم میں طے شدہ اہداف کو حاصل کرنے کے لئے کام کریں۔اْنہوں نے اْمید ظاہر کی کہ سروے کے نتائج سے ان اہم شعبوں کی نشاندہی کرنے میں مدد ملے گی جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ خطے میں مائیکر و اَنٹرپرائزز کی ترقی کو فروغ دیا جاسکے۔