نئی دہلیْ//عالمی شہرت یافتہ کرکٹر وراٹ کوہلی بھارت میں انسٹاگرام سے سب سے زیادہ کمانے والے شہری بن گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وراٹ کوہلی کے انسٹاگرام پر 256 ملین فالوورز ہیں۔ 2023 کی فہرست بتایا گیا ہے کہ کوہلی کو انسٹاگرام پر ہر ایک اسپانسر شدہ پوسٹ کے لیے 11.45 کروڑ بھارتی روپے ملے۔ فہرست میں انسٹاگرام سے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دوسری بھارتی شخصیت بالی ووڈ اداکار پریانکا چوپڑا ہیں جنھوں نے فی پوسٹ 4.40 کروڑ بھارتی روپے وصول کیے۔ عالمی سطح پر انسٹاگرام سے کمائی کرنے میں شہرہ آفاق فٹبالر رونالڈو سر فہرست ہیں جنھوں نے 3.23 ملین امریکی ڈالر کی بھاری رقم وصول کی جو وراٹ کوہلی سے دو گنا سے بھی زیادہ ہے۔