سرینگر//نیشنل انسٹی چیوشن فار ٹرانسفارمنگ اِنڈیا،این آئی ٹی آئی آیوگ نئی دہلی نے سال 2018-19 کے لئے جموںوکشمیر یوٹی کے تین ضلعی ہسپتالوں کو بہتر ین کارکردگی کا درجہ دیا ہے۔ریاستوں اور یوٹیوں کے صحت نگہداشت کرنے والے اِداروں کے لئے کہا گیا اِشارے پر بہترین کارکردگی دکھانے والے ضلعی ہسپتالوں کے بہترین طریقون کا جائزہ لیا گیا۔ڈسٹرکٹ ہسپتال بارہمولہ کو سپورٹ سروسز اور تشخیصی ٹیسٹنگ سروسز کی دستیابی میں پہلے نمگر پر رکھا گیا ہے ۔ڈسٹرکٹ ہسپتال بارہمولہ میں تمام مطلوبہ خدمات موجود تھیں۔اِسی طرح ڈسٹرکٹ ہسپتال بانڈی پورہ کو بیڈ وں کی دستیابی کی شرح میں پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال بانڈی پورہ میں سال کے لئے صد فیصد بستروں کی گنجائش تھی۔مزید یہ کہ جے این ایل ایم سرینگر کو سی سیکشن ریٹ میں پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے ۔ ایک سال میں ڈیلیوریز کی کل تعداد میں نارمل ،معاون ڈیلیوری اور سی سیکشن شامل ہیں۔نیشنل انسٹی چیویشن فار ٹرانفارمنگ اِنڈیا ، نیتی آیوگ نئی دہلی نے درخواست کی ہے کہ ان بہترین کارکردگی کے حامل ہسپتالوں میں سے ہر ایک کے بہترین طریقوں کی دستاویزات کی جائیں تاکہ ملک کے دیگر ہیلتھ کیئر اداروں میں بھی اس کو اپنا یا جاسکے۔