وائس ایڈمرل اتل آنند نے ڈی جی این اوکا عہدہ سنبھالا

نئی دہلی//ئس ایڈمرل اتل آنند، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم نے یکم اپریل 23 کو ڈائریکٹر جنرل نیول آپریشنز کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ انہیں یکم جنوری 1988 کو ہندوستانی بحریہ کی ایگزیکٹو برانچ میں کمیشن دیا گیا تھا۔ وہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (71 ویں کورس، ڈیلٹا اسکواڈرن) ڈیفنس سروسز کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج، میرپور (بنگلہ دیش) اور نیشنل ڈیفنس کالج، نئی دہلی میں تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے ایشیا پیسفک سینٹر فار سیکیورٹی اسٹڈیز، ہوائی، امریکہ میں باوقار ایڈوانس سیکیورٹی کوآپریشن کورس میں بھی شرکت کی ہے۔ ان کی تعلیمی لیاقت میں ڈیفنس اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز میں ایم ایس سی ایم اور فل، ڈیفنس اسٹڈیز میں ماسٹرز اور بی ایس سی کی ڈگری شامل ہے۔اتی وششٹ سیوا میڈل اور وششٹ سیوا میڈل حاصل کرنے والے اتل آنند نے بحریہ کے اپنے کیریئر میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں جن میں آئی این ،ٹی آر وی اے 72 ٹارپیڈو ری کوری ویسل ، میزائل بوٹ آئی این ایس چیتک، کارویٹ آئی این ایس کھکری اور ڈسٹرائر آئی این ایس ممبئی کی کمانڈ شامل ہیں۔ انہوں نے آئی این بحری جہازوں شاردا، رن وجے اور جیوتی کے نیویگیٹنگ فسر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں، اور سی ہیریئر اسکواڈرن آئی این اے ایس 300 کے ڈائریکشن آفیسر اور ڈسٹرائر آئی این ایس دہلی کے ایگزیکٹو آفیسر بھی رہے ہیں۔ ان کی اہم سٹاف تقرریوں میں جوائنٹ ڈائریکٹر اسٹاف ری کوائرمنٹ، ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج ویلنگٹن میں ڈائریکٹرنگ اسٹاف، ڈائریکٹر نیول آپریشنز اور ڈائریکٹر نیول انٹیلی جنس (آپپریشنز) شامل ہیں۔ انہوں نے وزارت دفاع (بحریہ) کے مربوط ہیڈ کوارٹرز میں پرنسپل ڈائریکٹر نیول آپریشنز اور پرنسپل ڈائریکٹراسٹریٹجی، کانسیپٹ اینڈ ٹرانس فارمیشن کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ فلیگ آفیسر کے طور پر، انہوں نے اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (فارن کوآپریشن اینڈ انٹیلی جنس)، ڈپٹی کمانڈنٹ اور نیشنل ڈیفنس اکیڈمی، کھڑک واسلا میں ڈپٹی کمانڈنٹ اینڈ چیف انسٹرکٹر، فلیگ آفیسر کمانڈنگ مہاراشٹر نیول ایریا اور فلیگ آفیسر کمانڈنگ کرناٹک نیول ایریا کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔ اس کی شادی گل رخ سے ہوئی ہے اور ان کے دو بچے ہیں رشمی جو ایک ڈیجیٹل مارکیٹنگ کاروباری ہیں جو ممبئی میں کام کرتی ہے اور روہن جو ڈبلن، آئرلینڈ میں سافٹ ویئر انجینئر ہیں۔(پی بی آئی)