دبئی //ٹی20 ورلڈ کپ 2021 کے فائنل میں آسٹریلیا نے جوش ہیزل وُڈ کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی20 کرکٹ کا نیا چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔دبئی میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔نیوزی لینڈ کے اوپنرز مارٹن گپٹل اور ڈیرل مچل نے مثبت انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور ابتدائی اوورز میں کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔دونوں نے ٹیم کو 28 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن ہیزل وُڈ نے اپنی ٹیم کو پہلی کامیابی دلاتے ہوئے سیمی فائنل کے ہیرو مچل کی اہم وکٹ حاصل کر لی۔نیوزی لینڈ کو پہلی وکٹ گرنے کے بعد آسٹریلین باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ کے سبب رنز بنانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔کین ولیمسن کو 21 کے مجموعی اسکور پر ایک موقع ملا جب باؤنڈری پر موجود جوز ہیزل وُڈ ان کا کیچ نہ لے سکے اور گیند باؤنڈری کے پار چلی گئی۔ولیمسن نے اس موقع کا فائدہ اٹھایا اور مچل اسٹارک کے اوور میں 19 رنز بنائے اور پھر انہی کی جانب سے کرائے گئے 16ویں اوور میں 22 رنز بنائے۔مارٹن گپٹل اور ولیمسن کے درمیان 48 رنز کی شراکت قائم ہوئی لیکن زامپا کو چھکا مارنے کی کوشش میں گپٹل مڈ وکٹ باؤنڈری پر کیچ دے بیٹھے۔تاہم پورے ٹورنامنٹ میں آؤٹ آف فارم رہنے والے ولیمسن نے فائنل میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی۔ولیمسن نے نئے بلے باز گلین فلپس کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 68رنز کی شراکت قائم کی جس میں فلپس کا حصہ صرف 18رنز کا رہا۔فلپس 18رنز بنانے کے بعد ہیزل وُڈ کی دوسری وکٹ بن گئے جبکہ دو گیند بعد ولیمسن بھی چلتے بنے۔ولیمسن نے 48 گیندوں پر 10 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 85 رنز کی اننگز کھیلی جو ٹی20 ورلڈ کپ فائنل میں اب تک کسی بھی ٹیم کے کپتان کی جانب سے کھیلی گئی سب سے بڑی اننگز ہے۔ٹی20 ورلڈ کپ فائنل میں بحیثیت کپتان سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا اعزاز کمار سنگاکار کے پاس تھا جنہوں نے 2009 کے فائنل میں پاکستان کے خلاف 64 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کےنقصان پر 172رنز بنائے جو ٹی20 ورلڈ کپ فائنل میں کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا اسکور ہے۔آسٹریلیا نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو اوپنرز نے اسکور کو 15 تک پہنچایا ہی تھا کہ تیسرے اوور میں کپتان ایرون فنچ صرف پانچ رنز بنانے کے بعد ٹرینٹ بولٹ کی وکٹ بن گئے۔پہلی وکٹ گرنے کے بعد ڈیوڈ وارنر کا ساتھ دینے مچل مارش آئے اور دونوں عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 92رنز سے زائد کی شراکت قائم کر چکے ہیں۔ڈیوڈ وارنر نے عمدہ فارم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی اور 38 گیندوں پر 53 رنزکی اننگز کھیلی لیکن اس مرحلے پر ٹرینٹ بولٹ نے انہیں اپنا شکار کر لیا۔دوسرے اینڈ سے مچل مارش نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور نسف سنچری اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ میکسویل کے ساتھ ناقابل شکست شراکت قائم کر کے آسٹریلیا کو فتح سے ہمکنار کرا لیا۔آسٹریلیا نے 7 گیندوں قبل ہی ہدف حاصل کر کے پہلی مرتبہ ٹی20 چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
مچل اسٹارک ٹی20 ورلڈکپ فائنل کی تاریخ کے مہنگے ترین بولر
دبئی //آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک ٹی20 ورلڈکپ فائنل کی تاریخ کے مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے ہیں۔آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے دبئی میں ہونے والے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے ٹی20 ورلڈکپ فائنلز کا مہنگا ترین اسپیل کروایا۔انہوں نے 15 کی اوسط سے 4 اوورز میں 60 رنز دیے اور کوئی وکٹ بھی اپنے نام نہیں کی۔ٹی20ورلڈ کپ فائنل، نیوزی لینڈ نے تاریخ کا بڑا ہدف دیدیااسٹارک سے قبل فائنلز میں مہنگی ترین بولنگ سری لنکن فاسٹ بولر لاستھ ملنگا نے کروائی تھی تاہم اب بولنگ کا یہ بدترین ریکارڈ مچل اسٹارک کے نام ہوگیا۔سری لنکن فاسٹ بولر نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012 کے فائنل میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 4 اوورز میں 54 رنز دیے تھے۔