ویلنگٹن//نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے ملک میں کورونا کی روک تھام کے لیے نافذ کی جانے والی پابندیوں کومکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں کورونا کی روک تھام کے لیے 75 روز قبل سخت لاک ڈاون نافذ کیا گیا تھا لیکن اب عالمگیر وبا کے درمیان ملک میں زندگی عام معمولات کی طرح محسوس ہورہی ہے۔وزیراعظم جیسنڈا نے اعلان کیا کہ کابینہ کی اجازت کے بعد ملک کو لیول ون کی طرف لے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے اس دوران بین الاقوامی سرحدیں بند رہیں گی۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ اس بات سے کسی کو انکار نہیں کہ ہم نے ایک سنگ میل عبور کیا ہے جس کے لیے عوام کی شکر گزار ہوں۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں کورونا کے کل 1504 کیسز سامنے ا?ئے اور 22 ہلاکتیں ہوئیں۔