نیشنل گیمز 2002 کے بعد میرا کیریئر شروع ہوا:ثانیہ مرزا

نئی دہلی//نیشنل گیمز 2022 کے آغاز سے پہلے ہندوستان کی اسٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے اتوار کو کہا کہ نیشنل گیمز نے ان کے کیریئر کو ایک اہم تحریک دی۔ ثانیہ نے کہاکہ “میں صرف 16 سال کی تھی جب 2002 میں نیشنل گیمز کا انعقاد ہوا۔ میں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہرت حاصل کی۔ یہ میرے بین الاقوامی کیریئر کے لیے بہترین محرک ثابت ہوا۔” حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی ثانیہ نے اپنے کیریئر میں چھ گرینڈ سلیم ڈبلز ٹائٹل جیتے۔ ثانیہ اس سے قبل دہلی میں جونیئر نیشنل چمپئن شپ سے لے کر حیدرآباد میں ہونے والے نیشنل گیمز اور ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ تک ہندوستان میں کافی ٹینس کھیل چکی ہیں۔