ڈوڈہ //موجودہ حکومت عوامی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام ہوئی ہے،مہنگائی، بے روزگاری و آفسر شاہی سے لوگوں کی مشکلات بڑھتی جارہی ہیں،نیشنل کانفرنس ہر طبقہ، ذات و خطہ کی یکساں ترجمانی کرتی ہے۔ان باتوں کا اظہار این سی ضلع صدر ظفراللہ راتھر نے ڈوڈہ میں پارٹی ورکروں سے مخاطب ہوتے ہوئے کیا۔اس دوران انہوں نے مہندر کمار بھگت کو شیڈول کاسٹ کا ضلع صدر ڈوڈہ و راج کمار کو ضلع سیکرٹری نامزد کیا۔ضلع صدر نے کارکنوں سے اتفاق و اتحاد بنائے رکھنے و سماج دشمن عناصر سے ہوشیار رہنے کی اپیل کرتے ہوئے پارٹی کی مضبوطی کیلئے زمینی سطح پر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر صوبائی جائنٹ سیکرٹری ٹھاکر بچتر سنگھ، یوتھ لیڈر شاداب سہروردی، یوتھ ضلع صدر نوید ہاشمی، صدر میونسپل کمیٹی ڈوڈہ وید پرکاش گپتا و عبد المنان بانڈے نے بھی تنظیمی امور و عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔