یو این آئی
جموں// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں وکشمیر کرکٹ ٹیم کو رانجی ٹرافی کے سیمی فائنل میچ میں جیت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ‘ جموں و کشمیر کرکٹ ٹیم کو رانجی ٹرافی کے سیمی فائنل میں شاندار فتح پر مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔انہوں نے کہا ‘ آپ (ٹیم) نے جموں و کشمیر کی کھیلوں کی تاریخ میں ایک نیا سنہری باب رقم کیا ہے۔ پوری یونین ٹریٹری کو آپ کی غیر معمولی کارکردگی پر فخر ہے’۔لیفٹیننٹ گورنر نے دعا کرتے ہوئے کہا: ‘آپ اس جیت کی رفتار کو جاری رکھیں اور جموں و کشمیر کی شان میں اضافہ کریں۔