جموں //این سی سی کیمپنگ گرائونڈ ،نگروٹہ میں منگل کے روز یک روزہ بیداری کم ڈٖیمانسٹریشن پروگرام کا اہتمام کیا گیا،جس کا انعقاد سول ڈیفنس جموں نے ڈی جی پی(آئی پی ایس) وی کے سنگھ ،کمانڈنٹ جنرل ہوم گارڈز(آئی پی ایس)منیر احمد خان ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ہوم گارڈز کے ہدایات پر کیا گیا۔بیداری کیمپ میں این سی سی کیڈٹوں کو فسٹ ایڈ،سی پی آر، بحالی کیلئے ایمرجنسی پلان ، آگے بُجھانے کی جانکاری دی گئی، جس کے بعد سول ڈیفنس انسٹرکٹروں نے ڈیمانسٹریشن دیا۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں ڈی ایس پی ششی ٹھاکور، ڈپٹی کنٹرولر سول ڈٖیفنس جموں پرمجیت کمار، چیف وارڈن ،ڈپٹی چیف وارڈن نے بیش قیمتی لیکچر سے کیڈٹوں کو جانکاری فراہم کی۔کیمپ کمانڈر کرنل اے کے شرما نے سول ڈیفنس کے رول کی ستائش کیاور ڈپٹی کنٹرولر سول ڈیفنس جموں اور انکی پوری ٹیم کو ایس اہم بیداری کیمپ منعقد کرنے کی سراہنا کی۔ریاست کے250 کیڈٹوں (لڑکیوں اور لڑکوں ) نے دیگر تربیتی عملہ کے ہمراہ کیمپ میں شرکت کی۔