جموں //نٹرنگ جموں کا رواں سال کا 11واں تھیٹر فیسٹول منگل کے روز اختتام پذیر ہواہے۔ جس کا اہتمام نٹرنگ کے 35 سال پورے ہونے کے یاد میں کیا جا رہا ہے۔ اختتامی تقریب پر سرویشور دیال سکسینہ کا تحریر کردہ ڈرامہ ’’حوالات‘‘ پیش کیا گیا جسکے ہدایت کار نیرج کانت تھے۔ ڈرامہ ایک نوجوان کے ارد گرد گھومتا ہے جسے رہنے کیلئے کوئی جگہ نہیں ہوتی ہے۔ سردی میں اسے بغیر کھانے اور پناہ کے زندگی گُذارنی پڑتی ہے اور اس نے پولیس کے پاس بطور مجرم اپنے کو پیش کیا ،تاکہ وہ حولات میں رہ سکے لیکن پولیس نے بھی اس کی دیل پر اعتبار نہیں کیا ۔ ٓاخر کار پولیس نے انہیں حولات میںلینے کے لئے انہیں اتفاق کیا اور انکی آنکھیں بند کرکے ارد و گرد گھوماتا رہا اور آخر اکر ایک جگہ پر چھوڑ کر چلا جاتا ہے،بعد میں وہ اپنی آنکھیں کھول کر دیکھتا ہے کہ یہ وہی جگہ ہے جہاں سے اسنے یہ سفر شروع کیا تھا ۔ اس ڈرامہ سے یہ مطلب اخذ ہوتا ہے کہ سیاستدان معصوم عوام کو بیوقوف بنا رہی ہے۔ نٹرنگ کے35سال پورے ہونے پر مئی 2018سے ہر مہینہ نٹرنگ چار روزہ تھیٹرفیسٹول مناتا ہے۔اس طرح سے نٹرنگ نے ایک سال میں 44ڈرامے پیش کرنے کا ریکارڈ بنایا ہے۔ چار روزہ تھیٹر فیسٹول کے تحت تمام ڈرامے نٹرنگ سٹڈیو تھیٹر کچی چھاونی میں پیش کئے گے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ نٹرنگ کے35برس مکمل ہونے کے یاد میں نٹرنگ نے پہلے ہی کامیابی سے 10تھیٹر فیسٹول منعقد کئے ہیں،جس میں فی کس چار ڈرامے پیش کئے گئے۔ نٹرنگ کا قیام 15مئی 1983 کو کیا گیا تھا ، جس میں دو ڈرامے ’’نیلی جھیل ‘‘ اور ’’ننھے کندھے ننھے پیر ‘‘ پیش کئے گئے تھے۔