نعت شریف

ہے ہر سُو جہاں میں ندائے محمدؐ
یہ کون و مکاں ہیں برائے محمدؐ

ہر دم درود و سلام اُن پہ بھیجو
فلک سے بھی آئے ثنائے محمدؐ

ہیں آل نبی دو جہانوں کے مالک
اُن کی رضا ہے رضائے محمدؐ

خدا اُن کی عظمت خودی جانتا ہے
زمیں تا فلک ہے ندائے محمدؐ

گنہگار بندہ پریشان ہوں میں
ہے کون میرا سوائے محمدؐ

دعا گو ہے ساقیؔ کہ ہردم یہاں بھی
میری سمت آئے ہوا ئے محمدؐ

امدادساقی
لعل بازار،سرینگر
موبائل نمبر؛9419000643