سرینگر//کپوارہ میں پرائیویٹ سکو ل ایسوسی ایشن کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ایسوسی ایشن کے مرکزی و ضلعی زعمائوں نے شرکت کی جس کی صدارت ملک نذیر احمد ضلع صدر اور ایسوسی ایشن کے سیکریٹری برائے جموں کشمیر جی این شاکر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ میٹنگ میں پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے صدر جی این وار نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی اور کہا کہ پرائیویٹ سکولوں کا رول تعلیمی شعبے میں کافی اہم رہا ہے اور جموں کشمیر میں جدید اور معیاری تعلیم کو رائج کرنے میں پرائیویٹ سکولوں نے پہل کی جو قابل سراہنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ادوار میں پرائیویٹ سکولوں نے کشتی کو کنارے لگاکر تعلیم کی قندیل روشن رکھی ۔ ادھر میٹنگ میں ضلع کے دو سو سکولوں کے چیرپرسنز نے حصہ لیا ۔ مقررین نے ایسوسی ایشن کو مضبوط بنانے اور سکولوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی پر زور دیا جبکہ پرائیویٹ سکولوں کو درپیش مسائل و مشکلات کے بارے میں بھی بات کی ۔ اس موقعے پر تین نامزد کونسلوں کا بھی اعلان کیا گیا ۔ مصطفی بشیر گروینس اینڈ پبلک ریلیشنز کونسل کے سربراہ مقرر کئے گئے جبکہ بی اے شاہ کو ڈسٹرکٹ کارڈی نیٹر نامزد کیا گیا ، الطاف قریشی کو ایگزکیٹیو ممبر ، منیر محی الدین ایگزکیٹو ممبر اور رئیس احمد ڈپٹی کارڈی نیٹرمقرر کئے گئے ۔