نئی دہلی// یواین آئی// ملک کو معاشی طور پر خوشحال اور طاقتور بنانے پر زور دیتے ہوئے نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ غربت ، ناخواندگی ، بدعنوانی ، معاشرتی اور صنفی امتیاز جیسی سماجی برائیوں سے نجات دلانے کی کوشش کی جانی چاہئے ۔ جوا عظیم مجاہد ین آزادی کو سچی خراج عقیدت ہو گی ۔ مسٹر نائیڈو نے جمعہ کے روز ڈانڈی یاترا کی 91 ویں سالگرہ کے موقع پرسماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر لکھے ایک مضمون میں کہا کہ 12 مارچ 1930 کا دن ہندوستان کی آزادی کی تحریک میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ، جب تحریک نے نئی کروٹ لی ۔ اسی دن گاندھی جی نے اپنی تاریخی ڈاندی یاترا کے ساتھ سول نافرمانی تحریک کا آغاز کیا ۔نائب صدر نے کہا کہ 91 برسوں بعد آج ملک اپنے شہریوں کی ہمہ جہت ترقی کے لئے اعتماد کے ساتھ آگے قدم بڑھا رہا ہے اور اپنی آزادی کے 75 ویں سال میں داخل ہورہا ہے ، تو وزیر اعظم نریندر مودی نے آزادی کے 75 سال کا جشن منا نے کے لئے ، 75 ہفتوں تک چلنے والے ‘ آزادی کے امرت مہااتسو ’ کا آغاز کیا ۔