نئی دہلی//بھارت کے نئے چیف الیکشن کمشنر نے اپنا عہدہ سنبھالا ۔ سشیل چندرا نے منگل کے روز 24ویں چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا کا عہدہ سنبھال لیا۔ چندرا سنیل اروڑا کی جگہ الیکشن کمشنر مقرر کئے گئے ہیں۔ سنیل اروڑا کی سبکدوشی کے بعد پیر کوصدر رام ناتھ کووند نے سشیل چندرا کو نئے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے پر مقرر کیا ۔