نئی تعلیمی پالیسی | نوجوانوں کو عالمی سطح پر اپنی صلاحیت دکھانے کا موقعہ:امیت شاہ

دہلی// نئی تعلیمی پالیسی 2020 نے ہندوستان کے نوجوانوں کو عالمی سطح پر دنیا کے نوجوانوں کے سامنے رکھنے کی صلاحیت دی ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ عظیم ہندوستان بنانا طلبا ء کی ذمہ داری ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق سنٹرل یونیورسٹی آف گجرات کے چوتھے کانووکیشن کی تقریب میں شرکت کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ ہندوستان کو عظیم اور دنیا کے ہر میدان میں اول بنانے کی ذمہ داری ملک کے نوجوانوں پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عظیم ہندوستان بنانا طلبا ء کی ذمہ داری ہے۔مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے لائی گئی نئی تعلیمی پالیسی 2020 واحد تعلیمی پالیسی ہے جس پر کوئی تنازعہ یا مخالفت نہیں تھی اور اسے سبھی نے قبول کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تعلیمی پالیسی ہندوستان کے نوجوانوں کو عالمی سطح پر دنیا کے نوجوانوں کے سامنے رکھنے کی طاقت رکھتی ہے۔