مینڈھر //ڈاک بنگلہ مینڈھر میں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندر جیت کی قیادت میں ایک عوامی دربار منعقد کیا گیا جس کے دوران عوام کو درپیش مشکلات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔اس عوامی دربار میں ایس ایس پی پونچھ کیساتھ ساتھ مختلف محکموں کے اعلیٰ آفیسران ،ضلع ترقیاتی کونسل اور بلا ترقیاتی کونسل ممبران کیساتھ ساتھ پنچایتی اراکین و معززین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس دوران خطاب کرتے ہوئے ڈی ڈی سی ممبر باجی محمد فاروق ،انجینئر محمد اشفاق وائس چیئر مین ،چوہدری عمران ظفر ،بی ڈی سی ممبر طاہرہ جبین کے علاوہ سرپنچ ایسوسی ایشن کے صدر شوکت چوہدری ،ایڈوکیٹ نظیر چوہدری ،انجینئر سمینہ خان ،نیاز خان ،حاجی شارک خان ،اقبال خان ودیگران نے عوام کو درپیش مسائل کے بارے میں مکمل جانکاری فراہم کی گئی۔لوگوں نے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ناجائز تجاوزات کو جلداز جلد ہٹانے کیلئے کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ ،بی ڈی سی ممبر طاہرہ جبین نے کہاکہ ہرنی تا بھمبر گلی سڑک ،منی سیکریٹریٹ مینڈھر ،سخی میدان تا کلائی اور مینڈھر تا جڑانوالی گلی سڑکوں کی حالت انتہائی خراب ہو چکی ہے جن کی مرمت اشد ضروری ہے ۔مقررین نے ضلع ترقیاتی کمشنر سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مینڈھر سب ڈویژن میں عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے متعلقہ آفیسران کو ہدایت جاری کی جائے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے عوام کو یقین دلاتے ہوئے کہاکہ عام لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔انہوں نے کہاکہ عوامی مشکلات کو متعلقہ آفیسران نے نوٹ کرلیا ہے ۔انہوں نے تحصیل آفیسران کی تعریف کرتے ہوئے تلقین کی کہ عوام کو درپیش مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کیلئے آپسی اشتراک سے کام کیا جائے ۔انہوں نے عوام پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ کووڈ کے پھیلا ئو کوروکنے کیلئے احتیاطی تدابیرا ختیار کی جائیں ۔
ڈی ڈی سی ممبر کو روکنے کا معاملہ | ٹریفک حکام نے انکوائری کی یقین دہانی کروائی
جاوید اقبال
مینڈھر //مینڈھر میں منعقدہ عوامی دربار میں جانے سے ضلع ترقیاتی کونسل ممبر کو روکنے کے معاملے کے بعد ٹریفک حکام نے تحقیقات کی یقین دہانی کروائی ہے ۔ضلع ترقیاتی کونسل ممبر مینڈھر اے باجی فاروق نے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ تھا کہ ان کو ضلع ترقیاتی کونسل کے عوامی دربار میں جانے سے کچھ وقت کیلئے غیر ضروری طورپر روکا گیا ۔انہوں نے عوامی دربار میں ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ کی مکمل تحقیقات کروائی جائے اور ملوث اہلکاروں کیلئے کارروائی عمل میں لائی جائے ۔اس سلسلہ میں ڈی ایس پی ٹریفک راجوری پونچھ رینج نے یقین دلاتے ہوئے کہاکہ معاملہ کی مکمل تحقیقات کی جائے گی ۔