جنیوا//اقو ا م متحدہ کی خواتین اور بچوں کے حقو ق سے متعلق کمیٹیوں نے میانمار حکومت سے شمالی رخائن علاقہ میں تشدد پر فوراً روک لگانے کی اپیل کی ہے ۔گذشتہ چھ ہفتہ میں لاکھو ں مسلم روہنگیارخائن سے نقل مکانی کے لئے مجبور ہوئے ہیں۔خواتین کے خلاف بھید بھاو پر روک لگانے اور بچوں کے حقوق سے متعلق کمیٹیوں کی طر ف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ روہنگیا فرقہ کی خواتین اور بچوں کے مستقبل کے بارے میں خاص طورپر فکر مند ہے جو قتل ، عصمت دری اور جبراً بے گھر کرنے جیسے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا شکار ہورہے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی خلاف ورزی انسانیت کے خلاف جرم ہے اور ہم اس بات سے انتہائی فکر مند ہیں کہ حکومت فوج اور دیگر سیکورٹی فورسیز کے اشارے پر کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے ۔یو این آئی