ممبئی //مہاراسٹرا کے وزیر اعلیٰ ادھے ٹھاکرے نے اتوار کو کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اضافہ کے بعد مذہبی، سماجی اور سیاسی اجتماعات پر سوموار سے پابندی عائد کردی۔ لوگوں سے کورونا وائرس سے بچائو کرنے پر زور دیتے ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ دوسرا لاک ڈائون نافذ کرنے سے قبل 15دنوں تک انتظار کریں گے۔ ٹھاکرے نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ’’ ماسک لگائو، نظم و خبط کا مظاہرہ کرواور سماجی دوی لاک ڈائون سے قبل اپنائو‘‘۔کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اضافہ کے بعد ٹیلی ویژن پندرہ دنوں کے دوران روزانہ متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 2500سے بڑھکر 7000ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا ’’ عالمی وباء پھر سے سر اٹھارہی ہے لیکن کیا ہے دوسری لہر ہے ، ایک ہفتہ سے پندرہ دنوں میں پتا چل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چند دن قبل روزانہ متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 2000سے 2500تھی۔ انہوں نے کہا کہ اسوقت ریاست میں 53ہزار زیر علاج ہے، امراوتی میں بھی اب متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جہاں پہلے بہت کم کیس سامنے آئے۔