مکیش امبانی کو زیڈپلس سیکیورٹی ملی

نئی دہلی؍؍وزارت داخلہ نے ہندوستانی صنعت کار اور ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی کوزیڈ پلس سیکیورٹی دینے کا اعلان کیا ہے۔ حال ہی میں مکیش امبانی کو دھمکی دی گئی تھی جس کے بعد وزارت داخلہ نے ان کی سیکورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔انٹیلی جنس ان پٹ کے بعد وزارت داخلہ نے مکیش امبانی کی سیکورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ خطرے کی سنگینی کا اندازہ لگاتے ہوئے وزارت داخلہ نے امبانی کو زیڈ پلس سیکورٹی دی ہے۔ اس سے پہلے مکیش امبانی کو ‘زیڈ زمرہ’ کی سیکورٹی دی گئی تھی۔پچھلے سال، وزارت داخلہ ارب پتی صنعت کار مکیش امبانی کی رہائش گاہ اینٹیلیا کے باہر ایک بم پھٹنے کے بعدملک کے صنعت کاروں کے لیے سیکورٹی کو مضبوط کرنے پر بات کر رہی تھی۔خطرات کا اندازہ لگانے کے بعد، سیکیورٹی کیٹیگری کو پانچ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ایک فرد کو تفویض کیا گیا ہے۔ یہاں ایس پی جی، زیڈپلس،زیڈ ،وائی، ایکس اور مزید حفاظتی درجہ بندیاں بھی موجود ہیں۔اس طرح کا تحفظ وی آئی پی اور وی وی آئی پی شخصیات کھلاڑیوں، تفریح کے شعبے سے تعلق رکھنے والوں اور دیگر ہائی پروفائل یا سیاسی شخصیات کو دستیاب ہے۔ زیڈ پلس سیکورٹی کور ہندوستان میں تسلیم شدہ شخصیات کو پیش کیا جاتا ہے۔ملک کے ایسے لوگ جن کی جان کو اپنے کام یا اپنی مقبولیت کی وجہ سے خطرہ ہے۔

آکاش امبانی آئیندہ 100 میں شامل
نئی دہلی//یو این آئی// ٹائم میگزین نے ملک کے دوسرے امیر ترین صنعت کار مکیش امبانی کے بڑے بیٹے اور ریلائنس جیو کے چیئرمین آکاش امبانی کو ٹائم 100 نیکسٹ لسٹ میں جگہ دی ہے ۔ انہیں لیڈرز کے زمرے میں منتخب کیا گیا ہے ۔آکاش امبانی کے بارے میں ٹائم میگزین کا کہنا ہے کہ وہ بزنس بڑھانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے گوگل اور فیس بک کے ساتھ اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ڈیل مکمل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ وہ اس فہرست میں شامل ہونے والے واحد ہندوستانی ہیں۔ آکاش امبانی کے بارے میں ٹائم میگزین کا خیال ہے کہ محض 22 سال کی عمر میں ہی آکاش امبانی کو جیو کے بورڈ میں جگہ مل گئی تھی اور اسی سال جون میں انہیں ہندوستان کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی جیو کی کمان سونپی گئی۔ 42 کروڑ 60 لاکھ صارفین والی ریلائنس جیو کو سنبھالنے کی ذمہ داری اب چیئرمین آکاش امبانی کے کندھوں پر ہے ۔ریلائنس جیو کا5جی رول آؤٹ آکاش امبانی کی نگرانی میں ہو رہا ہے ۔