سرینگر/یو این آئی/ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مولانا ابولکلام آزاد کو انکے 133ویںیوم پیدائش پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ملک کے پہلے وزیر تعلیم کو ایک نامور ماہر تعلیم اور مصلح قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی تعلیمی میدان میں گراں قدر خدمات ہیں جو ہمارے نمونہ عمل ہیں۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر کا ٹویٹ میں کہنا تھا: ‘قومی یوم تعلیم کے موقع پر لوگوں کو مبارک باد اور مولانا ابولکلام آزاد کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ’۔انہوں نے ٹویٹ میں مزید کہا: ‘وہ ایک نامور ماہر تعلیم، مصلح اور مجاہد آزادی تھے جنہوں نے تعلیم کے میدان میں گراں قدر خدمات انجام دیں اور ان کے آدرش اور دانائی و بینائی ہمیں ہمیشہ متحرک کرتے رہیں گے ’۔