نئی دلی // وزیر اعظم نریندر مودی کے گاؤں وڈ نگر، گجرات میں آثار قدیمہ کی کھدائی کے دوران تقریباً 2800 سال پرانی بستی کے شواہد ملے ہیں۔ وڈ نگر میں یہ کھدائی آئی آئی ٹی کھڑگپور کی قیادت میں کی جا رہی تھی۔ اطلاعات کے مطابق وڈ نگر میں 800 قبل مسیح پرانی انسانی رہائش کے شواہد ملے ہیں۔نیز سات ثقافتی مراحل کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ آئی آئی ٹی کھڑگپور میں ارضیات اور جیو فزکس کے پروفیسر ڈاکٹر انندا سرکار نے بتایا کہ وڈ نگر میں کھدائی کا کام 2016 سے جاری ہے اور ٹیم نے 20 میٹر کی گہرائی تک کھدائی کی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ وڈ نگر وزیر اعظم نریندر مودی کا گاؤں ہے۔ اے ایس آئی کے ماہر آثار قدیمہ ابھیجیت امبیکر نے بتایا کہ کئی گہری کھائیوں میں کی گئی کھدائی سے سات ثقافتی مراحل کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔