یواین آئی
نئی دہلی// بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کہا کہ اپنے 10 سالہ دور اقتدار میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے ملک کو غلامی کی ہر سوچ سے آزاد کرایا ہے اور رام راجیہ کے تصور کو نافذ کیا ہے۔ ان 10 سال میں، ہندوستان نے تیز رفتار اقتصادی اور سماجی ترقی حاصل کی ہے اور ملک نے جمہوری اور آئینی روایات کے ساتھ ساتھ ملک کی ثقافتی روایات کا بھی احترام کیا ہے۔یہ بات بی جے پی کے قومی کنونشن میں منظور کی گئی سیاسی قرارداد ‘وکست بھارت – مودی کی گارنٹی’ میں کہی۔ بی جے پی کے سابق صدر اور ملک کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کنونشن میں ایک سیاسی تجویز پیش کی جسے وزیر خزانہ نرملا سیتارامن اور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے منظور کیا۔قرارداد میں کہا گیا کہ وزیر اعظم مودی کی بے مثال قیادت میں ہندوستان کی شبیہ ایک قابل اور مضبوط ملک کے طور پر ابھری ہے جس کا ہدف 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان ہے۔ وزیر اعظم مودی کے 10 سال رام راجیہ کے تصور کو زمین پراتارنے والے رہے ہیں۔ اس عرصے کے دوران ملک نے سلامتی، خوشحالی اور خوشیوں کا ایک نہ رکنے والا سفر طے کیا ہے۔ وزیر اعظم کی اپیل پر ملک نے خود کو غلامی کی ہر سوچ سے آزاد ی حاصل کی ہے، اپنی وراثت پر فخر کرنا سیکھا ہے، ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے قدم اٹھانا شروع کر دیا ہے، ہر محاذ پر اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اور ملک کی ترقی کے لیے کام کیا ہے۔شہری بھی اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے باشعور ہو چکے ہیں۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ان 10 سالوں میں ہندوستان نے ملک کی عظیم جمہوری اور آئینی روایات کے ساتھ ساتھ ملک کے ثقافتی ورثے کا بھی احترام کیا ہے۔قرارداد میں کہا گیا کہ سوچھ بھارت ابھیان، بیٹی بچاؤ-بیٹی پڑھاؤ، نمامی گنگا اور جی-20 نے ملک میں شراکت کے ایک نئے باب کا آغاز کیا۔جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کے خاتمے پر حکومت کی ستائش کی گئی اور کہا گیا کہ اس کی وجہ سے ملک میں ایک ملک ایک آئین نافذ ہوا ہے۔جی-20 سربراہ کانفرنس کا کامیاب انعقاد، اسمبلی انتخابات اور ضمنی انتخابات میں بی جے پی کی کارکردگی، وکست بھارت سنکلپ یاترا کا تذکرہ بھی کیا گیا۔قراردادمیں مودی حکومت کی غریبوں کی فلاحی اسکیم کے لیے وزیر اعظم کو مبارکباد دی گئی۔ دہشت گردی پر مودی حکومت کی پالیسی کی تعریف کی گئی اور کہا گیا کہ ملک اب محفوظ ہو گیا ہے۔