نئی دہلی// کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ آج با بائے قوم مہاتماگاندھی کے تاریخی ڈانڈی مارچ کی 91 ویں سالگرہ ہے لیکن بی جے پی حکومت انگریزوں کی طرح سلوک کرکے ستیہ گرہ کو کچل رہی ہے ۔مسٹر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ "باپو کے ڈانڈی مارچ کی روایت آج ملک کے کسان قایم کررہے ہیں۔ کسان مخالف مودی حکومت انگریزوں کی حکومت کی طرح ستیہ گرہ کو کچل رہی ہے ۔ ستیہ گرہ کی جیت ہوگی، تکبر نہیں جیتے گا"۔ادھر کسان کانگریس نے یہاں ایک بیان میں بتایاہے کہ کسان ستیہ گرہ ڈانڈی مارچ میں شامل ہونے کے لیے گجرات پہنچنے والے کسان کانگریس کے قومی نائب صدر سریندر سولنکی کو پولس نے حراست میں لیا ہے ۔اس تنظیم نے بتایا کہ مسٹر سولنکی ڈانڈی مارچ کی 91 ویں برسی کے موقع پر گجرات کانگریس کسان ستیہ گرہ ڈانڈی مارچ میں شامل ہونے کے لئے دہلی سے احمد آباد پہنچے لیکن انہیں ایئرپورٹ پر ہی نظربند کردیا گیا اور آٹھ گھنٹے کے لئے گاندھی نگر تھانے میں رکھا گیا۔ادھرسوشل میڈیا پر 'اسٹوڈنٹ مانگے نوکری مہم کے ایک حصے کے طور پر مسٹر راہل گاندھی نے ٹویٹ میں لکھا کہ "لیکن حکومت طلبہ کو دے رہی ہے پولس کے ڈنڈے ، واٹر گن کی بوچھار، ملک دشمن ہونے کا ٹیگ اور بے روزگاری"۔محترمہ پرینکا گاندھی نے کہا کہ برسراقتدار آنے سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی نے ملک میں ہر سال دو کروڑ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن آج روزگار کی صورتحال یہ ہے کہ بے روزگاری گزشتہ 45 برسوں کی بلند ترین سطح پر ہے ، 28 لاکھ سرکاری عہدے خالی ہیں، بھرتی، امتحان، نتائج اور تقرری کا کوئی نام و نشان نہیں ہے ۔اترپردیش کی انچارج کانگریس جنرل سکریٹری نے اس سے قبل ریاست کی یوگی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ "اشتہار بازی کی حکومت، جھوٹ کا پروپیگنڈہ ، ٹویٹر پر نوکری بانٹنے والی حکومت نے نوجوانوں کو درکنار کردیا ۔