مودی آج پہلی بار وندے بھارت ٹرین کی سواری کریں گے

احمد آباد// وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو آتم نربھر کی نئی شناخت بننے والی ‘وندے بھارت ایکسپریس’ ٹرین میں پہلی بار ایک اسٹیشن سے دوسرے اسٹیشن کا سفر کریں۔وزیر اعظم گجرات کی راجدھانی گاندھی نگر کیپٹل سے ممبئی سنٹرل تک سروس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے اور وہاں سے احمد آباد ریلوے اسٹیشن بھی جائیں گے۔مودی گاندھی نگر کیپیٹل ریلوے اسٹیشن پر ایک تقریب میں صبح 10.30 بجے وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ اس موقع پر وزیر ریلوے اشونی ویشنو اور گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل بھی موجود رہیں گے۔ مودی اور دیگر مہمان احمد آباد کے کالوپور کے ریلوے اسٹیشن تک اس نئی ٹرین میں سفر کریں گے اور اس کے بعد ٹرین تقریباً 2 بجے ممبئی کے لیے روانہ ہوگی۔ بڑودہ ا اور سورت میں رک کر یہ ٹرین تقریباً 8.20 بجے ممبئی سنٹرل پہنچے گی۔یہ پہلا موقع ہوگا جب مسٹر مودی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کی سواری کریں گے۔ اس سے پہلے انہوں نے پہلی مرتبہ وندے بھارت ٹرین کا افتتاح 15 فروری 2019کوکیا تھا۔ لیکن وہ کبھی ایک اسٹیشن سے دوسرے اسٹیشن پر سوار ہو کر نہیں گئے۔ہندوستانی ریلوے کی نئی نسل کی وندے بھارت ٹرین 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مسافروں کی خدمت کے لیے تیار ہے۔ ویشنو کے مطابق، وندے بھارت ایکسپریس کا نیا ریک پہلے سے ہلکا ہے اور نئے جدید بوگی ڈیزائن کی وجہ سے مسافر بغیر کسی جھٹکے یا کمپن کے 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکیں گے۔