منی پور کے 11پولنگ بوتھوں پرآج دوبارہ پولنگ

Voting concept in flat design. Hand putting voting paper in the ballot box.

یواین آئی

امپھال// الیکشن کمیشن نے اندرونی منی پور پارلیمانی حلقہ کے 11 پولنگ بوتھ پر آج یعنی22 اپریل کو دوبارہ ووٹنگ کرانے کا حکم دیا ہے۔انڈیا اتحاد کی قیادت کرنے والے کانگریس نے الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرائی تھی اور 47 پولنگ بوتھ پر دوبارہ ووٹنگ کرانے کی مانگ کی تھی۔ کانگریس نے الزام لگایا تھا کہ مسلح افراد نے انتخابی اہلکاروں پر حاوی ہوکر ایک مخصوص امیدوار کے حق میں ووٹ ڈلوایا ہے۔دوبارہ پولنگ کے لیے جن پولنگ مراکز کی نشاندہی کی گئی ہے ان میں موئرنگکمپو سجیب اپر پرائمری اسکول، ایس ایبوبی پرائمری اسکول(ایسٹ ونگ)، کھرائی اسمبلی حلقہ میں کھرائی تھنگجام لیکئی؛ کھیتریگاو اسمبلی حلقہ کے تحت بمن کمپو ہائر پرائمری اسکول(نارتھ اے)، پاینیر اکیڈمی، بمن کمپو (نارتھ-بی)، رلبنگ ہائی اسکول (نارتھ ونگ)، بمن کمپو (ساتھ ویسٹ)، ایرل بنگ ہائی اسکول(ساتھ ونگ)، بمن کمپو(جنوب مشرق)تھونگجو AC، کھونگ مین زون میں نیشنل چلڈرن اسکول وغیرہ شامل ہیں۔منی پور میں پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے میں دونوں حلقوں کے 47 اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ ہوئی۔ ووٹنگ 72.17 فیصد درج ہوئی جس میں اندرونی سیٹ پر 76.05 فیصد اور بیرونی سیٹ پر 65.22 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔