یو این آئی
امپھال//منی پور کے کئی اضلاع میں کوکی باغیوں کی طرف سے بدھ کی رات سے گولہ باری کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا اور اس حملے کا مقابلہ کرنے والی پولیس کو متاثرین کی مدد کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ریاستی حکومت نے تھوبل ضلع میں دوبارہ کرفیو نافذ کر دیا ہے اور ضلع کی حدود میں موبائل انٹرنیٹ خدمات پر پابندی کو مزید بڑھا دیا گیا ہے ۔اس دوران کوکی باغیوںکے حملے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ۔فوجیوں کی شناخت چھٹی منی پور رائفلز کے وانگ کھیم سومورجیت میتی اور 10ویں آئی آر بی کے تاخیل لمبم سلیشور سنگھ کے طور پر کی گئی ہے ۔حملے میں ہلاک ہونے والے چھ پولیس اہلکار محمد کمال حسن، سونگسواتھوئی ایمول، محمد عبدالہاشم، ناگاسپم وِم، اے ایس آئی سدھارتھ تھوکچم اور کے پریمن زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق کوکی باغی بم دھماکوں کے ساتھ ساتھ راکٹ سے چلنے والے دستی بموں سے حملے کر رہے ہیں۔