اننت ناگ+بڈگام// پولیس نے منشیات مخالف مہم کے دوران سرینگر،قاضی گنڈ اور بڈگام میں6افراد کو گرفتار کرلیا ہے اورچرس،شراب اور ہیرئن ضبط کیا ہے۔پولیس نے معمول کی چیکنگ کے دوران 2 گاڑیوں سے شراب کی بوتلیں اور نشہ آور مادہ بر آمد کر کے 3 ملزموں کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔پولیس نے ملہ پورہ قاضی گنڈ کے نزدیک 2 گاڑیوں زیر نمبرات JK03C-1248اورJK21A-2124سے تلاشی کارروائی کے دوران 240 شراب کی بوتلیں، 12 ڈریموں میں چھپائی گئی سفید پاوڈر جو بظاہر نشہ آور اشیاء لگ رہا تھا،کو ضبط کیا ۔ پاوڈر کو جانچ کے لئے فارنسیک لیبارٹری بھیجا گیا ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں 3 افراد کو گرفتار کیا ہے۔گرفتار شدگان میں فاروق احمد بٹ ساکن سنہ براری کوکرناگ،سبزار احمد ڈار ساکن شول بٹنگو اور مشتاق احمد بٹ ساکن نئی بستی اننت ناگ شامل ہیں ۔پولیس نے دونوں گاڑیوں کو ضبط کرکے معاملے کی نسبت کیس زیر نمبر21/2021 US 48/50 E ایکٹ درج کیا ہے۔ادھربڈگام پولیس نے منشیات مخالف مہم کے دوران نیو بس اڈہ بڈگام کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک ویگن آر گاڑی زیرنمبرDL5CN-1322 کی تلاشی کے دوران 110 گرام چرس ، 1.90گرام ہیروئین اور 264 نشیلی کپسول برآمد کئے ۔گاڑی میں سوار تین افراد سوار تھے ۔ گرفتارشدگان میں ارشد احمد ڈار ساکن فراش گنڈ دہرمنہ ، ریاض حسین میر ساکن بڈگام اور سجاد احمد بٹ ساکن نارکرہ بڈگام شامل ہیں،جن میں ایک پولیس اہلکاربھی شامل ہے ۔پولیس نے موٹرسائیکل بھی ضبط کیاجبکہ تینوں ملزموں کو بڈگام تھانہ میں بند کیا گیا۔بڈگام تھانے میں ایف آئی آرزیرنمبر21/2021تحت ایک کیس درج کیا گیا۔منشیات مخالف مہم کے دوران پولیس نے ہمدانیہ کالونی گری کدل میں ایک ناکے پرایک سوفٹ کار زیرنمبرJK01AK-2862کوروکاجس میں تین افراد سوارتھے۔گاڑی کی تلاشی کے دوران پولیس نے 180،Tapentodol 75mgگولیاں برآمد کیں۔گاڑی میں سوار افراد جن کی شناخت اویس احمد ملک،فرقان احمد وانی اور منظوراحمد خان کے طور ہوئی ،کو گرفتار کیاگیااوران کے زیراستعمال کاربھی ضبط کی گئی۔اس سلسلے میں پولیس نے متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کیا ہے ۔