منجا کوٹ //ڈائر یکٹر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کی ہدایت پر شعبہ کی جانب سے تحصیل منجا کوٹ میں سائیکل ریلی کا اہتمام کیا گیا ۔’آزادی کا امرت مہا اتسو‘کے عنوان سے منعقدہ اس سائیکل ریلی کا آغاز بلاک ڈیو لپمنٹ دفتر منجا کوٹ سے ہوئی جو کہ زونل ایجوکیشن آفیسر کے دفتر کے پاس جا کر اختتام پذیر ہوئی ۔محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے ضلع آفیسر سنیل سنگھ سمیال کی نگرانی میں نکالی گئی ریلی میں 25سے زائد طلباءنے شرکت کی ۔اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں ایس ڈی پی او منجا کوٹ تنویر جیلانی بطور مہماں خصوصی موجود رہے جبکہ بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر منجا کوٹ ،پرنسپل گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول ،ایس ایچ او منجا کوٹ ،سرپنچ منجا کوٹ ،سرپنچ حیا ت پورہ ،سرپنچ منگلناڑ ،زونل ایجوکیشن آفیسر اور زونل فیزیکل ایجوکیشن آفیسر کےساتھ ساتھ دیگر ملازمین بھی موجود تھے ۔