نئی دہلی// ملک میں گزشتہ کچھ دنوں سے جان لیوا کورونا وائرس ‘کووڈ19’ کے یومیہ کیسز کی تعداد میں اضافہ تشویشناک حد تک بڑھ گیاہے اور یہ سلسلہ جاری ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے تقریباً 44 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 197 مریضوں کی موت ہوگئی ۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 43،846 نئے کیسز درج کئے گئے ، جبکہ ہفتہ کے روز یہ تعداد 40،953 اور جمعہ کو 39،726 تھی۔اسی عرصے میں کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 197 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ یہ تعداد ہفتے کے روز 188 ، جمعہ کے روز 154 ، جمعرات کے روز 172 ، بدھ کے روز 188 ، منگل کے روز 131 ، پیر کے روز 118 ، اتوار کے روز 158 اور ہفتہ کے روز 140 ہلاکتیں درج کی گئی تھیں۔دریں اثنا ملک میں اب تک چار کروڑ 46 لاکھ تین ہزار سے زائد لوگوں کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔
کورونا مخالف ٹیکہ کاری
۔ 28دنوں تک خون کا عطیہ نہ کریں
نئی دلی //نیشنل بلڈ ٹرانسفیوژن کونسل نے کہا ہے کہ ویکسین لینے والے افراد 28دنوں تک خون کا عطیہ نہیں کرسکتے۔این بی ٹی سی کی 30ویں میٹنگ 17فروری کو منعقد ہوئی جس میں ویکسین لینے والے افراد کے عطیہ خون کے بارے میں قوائد و ضوابط طے کئے گئے اور یہ فیصلہ لیا گیا کہ ویکسین کا آخری ڈوز لینے کے 28دنوں تک کوئی بھی خون کا عطیہ نہیں کرسکتا۔این ٹی بی سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سنیل گپتا نے5 مارچ کو جاری کئے گئے حکم نامہ میں کہا ہے کہ ویکسین کے آخری ڈوز کے بعدعطیہ خون کے خواہشمند افراد 28دنوں تک کسی کو خون نہیں دے سکتے ، اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ 56دنوں تک کسی کو بھی خون نہیں دے سکتا۔مرکزی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ہر ایک شخص کو ویکیسین لینا ہوگا اور دو ڈوزوں کے درمیان 28دنوں کا فیصلہ ہونا لازمی ہے۔انہوں نے کہا کہ مدافعتی نظام ویکسین لینے کے دو ہفتے بعد مضبوط ہوتا ہے۔ وزرت نے اپنے حکم نامہ میں کہا تھا کہ ویکسین لینے کے بعد شراب پینے سے بھی گریز کرنا چاہئے۔