مینڈھر //خطہ پیر پنچال کو وادی کشمیر کیساتھ جوڑنے والی مغل شاہراہ پر سے برف ہٹالی گئی ہے ۔شاہراہ پرتعینات میکینکل شعبہ کے آفیسران نے بتایا کہ گزشتہ دنوں شاہراہ کو بحال کر دیا گیا تھا لیکن دو تین دن قبل ہوئی بارش اور برفباری کی وجہ سے سڑک ایک مرتبہ پھر سے بند ہو گئی تھی جس کی بحالی کیلئے پشانہ سے کام شروع کیا گیا تھا ۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز مشینری دوبارہ سے پیر گلی پہنچ گئی ہے ۔آفیسران نے بتایا کہ کئی ایک مقاما ت پر پسیاںآنے کی وجہ سے راستہ انتہائی تنگ ہے جس کو مزید کھولنے کیلئے ابھی کام کیا جائے گا ۔انہوں نے یقین دلاتے ہوئے کہاکہ آئندہ چند دنوں میں شاہراہ کو مکمل طورپر گاڑیوں کیلئے بحال کر دیا جائے گا جبکہ گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے انتظامیہ کی جانب سے کوئی فیصلہ لیا جائے گا ۔