لندن/یو این آئی/ تیز گیند باز جوش ٹنگ کو معین علی کی جگہ لارڈز میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ایشز ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ایجبسٹن میں معین کی دائیں انگلی کا چھالا پھٹ گیا تھا۔ بدھ سے شروع ہونے والے مقابلے کے لئے ووسٹر شائر کے 25 سالہ تیزگیندباز ٹنگ کو مارک ووڈ کی تیز رفتار پر ترجیح دی گئی ہے ۔