عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
لکھنو//ممتاز شاعر منور رانا کی پیر کو لکھنو میں تدفین عمل میں آئی ،جن کا اتوار کی شب طویل علالت کے بعد انتقال ہوا تھا۔ ان کے جنازے میں ہزاروں سوگواروں نے شرکت کی۔ لکھنو میں غم کا ماحول تھا اور اردو ادب و شاعری کی ممتاز ہستیوں نے تدفین میں شرکت کے لیے لکھنو کا رخ کیا۔جن میں مشہور فلمی مصنف اور گیت کار جاوید اختر بھی شامل تھے۔جنہوں نے منور رانا کے جنازے کو کندھا دیا۔منور رانا اتوار کی شب 71 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ پیر کو انہیں لکھنؤ کے عیش باغ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ منور رانا اردو ادب کا ایک بڑا نام تھے۔ 26 نومبر 1952 کو رائے بریلی میں پیدا ہونے والے رانا کو 2014 میں ساہتیہ اکادمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کر مشہور شاعر کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔ انھوں نے ’ایکس‘ پر کیے گئے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’منور رانا کے انتقال سے تکلیف ہوئی۔