سرینگر//جموں کشمیر کے جوانوں خاص طور سے خواتین کی اقتصادی ترقی کوفروغ دینے کیلئے حکومت کے مشن یوتھ نے گورنمنٹ پالی ٹیکنیک بمنہ میں خواتین کیلئے ایک روزہ ورکشاپ کااہتمام کیا۔ ورکشاپ کاانعقاد تعلیم وتربیت پہل کے اشتراک سے کیا تھا جو ملک کے مختلف حصوں میں کانفرنسوں اورپروگراموں کااہتمام کرتا ہے۔ورکشاپ کا مقصد جموں کشمیر میں جوانوں کو تعلیمی مواقع فراہم کرنے اور ہنروں کی تربیت وترقی کیلئے مستقبل کی حکمت عملی ترتیب دینا تھا ۔اس ورکشاپ میں سلائی وکٹائی سے وابستہ خواتین سمیت50خواتین نے شرکت کی جو مختلف ہنروں میں کام کرتی ہیں۔ظفرسریش والاچانسلرمولاناآزادقومی اردویونیورسٹی حیدرآباداور پارسولی موٹرس کے بانی نے پروگرام کاافتتاح کیااورآسیہ سریش والاجو میکریم کے کام میں ماہر ہیں اورپسماندہ خواتین کے ہنر کوفروغ دینے کے لئے مختلف کام انجام دیتی ہیں ،اس موقعہ پر ریوسور پرسن کے طور موجودتھیں۔ایک روزہ پروگرام کے دوران شخصیت سازی پر صلاح کاری کاسیشن منعقد ہوا۔اسسٹنٹ پروفیسر آئی ٹی ایس انجینئرنگ کالج اترپردیش ڈاکٹرسواتی سنگھ نے اس سیشن کو کنڈکٹ کیا۔ورکشاپ کے شرکاء نے اپنی آراء کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایسے پروگراموں سے ان میں اعتماد بڑھ جاتا ہے اور ان کے ہنروں میں نکھارآتا ہے۔انہوں نے ایسے مزید پروگراموں کے انعقاد کی مانگ کی۔اس سے قبل ظفر سریش والا نے کہا کہ تعلیم وتربیت کا مقصد مختلف طبقوں خاص طور سے اقلیتوں اور پسماندہ طبقوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ خود کو ہنرمند بنانے کیلئے تعلیم حاصل کریں۔ورکشاپ میں پرنسپل گورنمنٹ پالی ٹیکنیک کالج فار وومن منظور احمد کمہار اورپرنسپل وومنزآئی ٹی آئی بمنہ توحیدہ اختر بھی موجودتھیں ۔مشن یوتھ جموں کشمیرکے چیف ایگزیکیٹوافسر ڈاکٹر شاہداقبال چودھری نے اس موقعہ پر کہا خواتین کے لئے منعقد کیاگیا آج کا ورکشاپ تعلیم کے ساتھ ساتھ جانا چاہیے اور کہا کہ یہ خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے رہنماطاقت ہے۔