سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 23542ٹیسٹ کئے گئے جن میں 73افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں تاہم اس دوران 2افراد وائرس سے فوت ہوگئے ہیں۔ جمعہ کو مثبت قرار دئے گئے 73افراد میں سے 14جموں جبکہ 59کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 59افراد میں سے42افرادمقامی سطح جبکہ17بیرون ریاستوں اور ممالک سے واپس لوٹے ہیں۔ اس دوران اننت ناگ میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے2افراد فوت ہوگئے ہیں۔ 15فروری سے لیکر12 مارچ تک2014افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں سے1619کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں ۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے1619افراد میں سے1095مقامی سطح پر جبکہ 585بیرون ریاستوں اور ممالک سے لوٹے ہیں۔کشمیر صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 75266ہوگئی ہے۔ کشمیر میں 15فروری سے لیکر12مارچ تک15افراد فوت ہوئے ہیں اور اسطرح متوفین کی تعداد 1242ہوگئی ہے۔