صوبائی کمشنر کا ڈپٹی کمشنروں کیساتھ اجلاس منعقد
جموں // صوبائی کمشنر جموں سنجیورما نے یہاں منگل کے روزصوبہ کے ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس میںایمرجنسی آپریشن مراکز کی تعمیر کے سلسلہ میں جائزہ لیا۔اجلاس میں ضلع ترقیاتی کمشنروںنے متعلقہ افسروں کے ہمراہ بذریعہ ویڈ یو کانفرنسنگ شرکت کی۔ ضلع ترقیاتی کمشنروں نے صوبائی کمشنر کو بتایا کہ انہوں نے ایمرجنسی آپریشن مراکز تعمیر رکنے کے لئے اراضی کی نشاندہی کی ہے اور اسکے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (DPR) تیار کی جا رہی ہے ،صوبائی کمشنر نے ضلع ترقیاتی کمشنروں سے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (DPR) متعلقہ حکام کو بھیجنے کو کہا ،تاکہ اس سلسلہ میں مزید کاروائی کی جا سکے۔
جیالوجی اینڈ مائننگ محکمہ کے کلریکل کیڈر باڈی کی تشکیل
نیوز ڈیسک
جموں //محکمہ جیالوجی اینڈ مائننگ کے کلریکل کیڈر کا یہاں منگل کے روز ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا ،جس میں ’’جیالوجی اینڈ مائننگ کلرکل سٹاف ایسو سی ایشن ‘‘ نام سے باڈی تشکیل دینے کا اتفاق رائے سے فیصلہ لیا گیا۔ایک پریس بیان میں کلریکل کیڈر نے ایسو سی ایشن کے عہدہ داروںکو نامزد کیا گیا،جس کے تحت روی سنگھ باہو کو چیئر مین ، اوتار کرشن کو صدر، ارجن داس کو جنرل سیکرٹری، مظفر علی اسلام کو سینئر نائب صدر،سبھاش چندر کو خزانچی کے علاوہ برجیش مہتہ ، راج کماری، رچنا گپتا،سنیل نہرو، روہن نندا، مہندر سنگھ سینی،نیرج بھارتی، دویا برگوترہ، جیوتی رینہ ،ڈیزی کماری،سروجنی کول، انوجا مہاجن ،جوگھ راج کو بطور ایگزیکٹو ممبران نامزد کیا گیا ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایسو سی ایشن کے عہدہ داروں نے کیڈر کو یقین دلایا کہ وہ محکمہ کے منسٹریریل سٹاف کے برسوں التوا میں پڑے مطالبات کو حل کرنے کیلئے کام کریں گے۔انہوں نے کیڈر کے لئے ترقیوں کے مواقعے ،سیکشن افسروںاور ہیڈ اسسٹنٹوں کی مزید اسامیاں پیدا کرنے کا بھی مطالبہ کیا، تاکہ فیڈنگ کیڈر کو بھی ترقیوں سے نوازا جاسکے۔
سمویدنا نے فاگنگ مہم کا اہتمام کیا
جموں //چیر مین سمویدنا سوسائٹی کیشو چوپڑہ نے جے ایم سی کے اہلکاروں کے تعاون سے یہاںتالاب تلو کی متعدد گلیوں اور نالون میں تھرمل فاگنگ مہم کا اہتمام کیا۔مہم کے دوران مین سڑکوں،گلیوں ،پر سے ملبہ ہٹایا گیا اور سڑکوں پر چونا چھڑکا یا گیا۔عام لوگوں خصوصاً بزرگوں ،جو کہ دھویں سے الرجی کے مریض ہیں ،سے پہلے ہی گھروں کے اندر رہنے کی درخواست کی گئی تھی۔جے ایم سی ٹیم کی کاوشوں کی ستائش کرتے ہوئے کیشو چوپڑہ نے کہا کہ سخت محنت اور مچھروں کو ختم کرنے کی کاوشوں سے جے ایم سی کی لوگوں کو ڈینگو اور ملیریا سے بچانے میں سنجیدگی کا مظاہرہ ہوتا ہے۔انہوں نے جے ایم سی اہلکاروں سے لوگوں کو ڈینگو اور ملیریا سے بچانے کے لئے فاگنگ کی مہم جاری رکھنے کی استدعا کی۔اس موقعہ پر دویانش گپتا، منوج ٹنڈن ، ابھیشیک گپتا،سورج پیر و دیگران بھی موجود تھے۔
بن تالاب میں پرشو رام جینتی تقریب منانے کے لئے پروگرام کا اہتمام
نیوز ڈیسک
جموں // پرشو رام جینتی تقریب منعقد کرنے کیلئے یہاں کالیکھا دیو استھان ٹھٹھر، بن تالاب میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ایک پریس بیان کے مطابق پروگرام کا آغاز بھجن کیرتن کے ساتھ کیا گیا،جس کے بعد ہون رچایا گیا ۔اس موقعہ پر استھان کے جنرل سیکرٹری شکتی دت شرما نے بھگوان پرشو رام جی کے متعلق جانکاری دی اور نوجوان پیڑھی کو انکی تعلیمات پر عمل کرکے اپنے میں اخلاقی اقدار پیدا کرنے کو کہا۔تقریب کا اختتام شردھالووں میں پرشاد کی تقسیم کاری کے ساتھ کیا گیا۔ پورے مندر میںوید منتروں کا اچارن دن بھر جاری تھا ۔اس موقعہ پر موجود لوگوں میں رام پال سیٹھ، یش سیٹھ، کمل شرما ،کارپوریٹر کلدیپ سنگھ چب ، ڈاکٹر ورن پادھا ، ساہل سیٹھ،مندر کے پُجاری کیول کرشن سیٹھ بھی موجود تھے۔
جموں سنسکرتی سکول نے
دسویں امتحان میں شاندار نتائج حاصل کئے
جموں //بطور روایت سنسکرتی سکول کے طلاب نے دسویں امتحان کے نتائج میں امسال بھی شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرکے 100% نتائج حاصل کئے۔آجکل کے دور میں جہاں پر کافی پر کشش پروگرام ہیں ،اُس میں اپنے آپ کو پڑھائی کی طرف راغب کرنا ایک مشکل کام ہے۔طلاب کو مبارک باد دیتے ہوئے سکول کی پرنسپل و وائس چیئر پرسن روشنی ایما نے کہا کہ ہمارے طلاب نے اپنی توجہ پڑھائی پر مرکوز کرتے ہوئے سکول کا نام روشن کیا اور ٓنے والے بیچوں کے لئے ایک مثال قائم کر دی۔ انہوں نے کہا کہ جب کوئی لاگاتار اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے کوشش کرتا ہے تو مقصد آسان بن جاتا ہے۔طلاب نے اپنی اس کامیابی کا سہرہ والدین ، اساتذہ ،کارڈی نیٹر اور پرنسپل کے سر باندھا ہے۔انہوں نے کہا کہ سکو ل کی بہتر نگرانی اور اساتذہ کی محنت کی وجہ سے ایسا ممکن ہوا ہے۔
بھگوان پرشو رام جینتی کے سلسلہ میں جانی پور میں پروگرام کا اہتمام
جموں //بھگوان پرشو رام جینتی کے سلسلہ میں بی جے پی او بی سی مورچہ کی جانب سے یہاں جانی پور کے مین چوک میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔ایک پریس بیان کے مطابق پروگرام میں بی جے پی کی ریاستی جنرل سیکرٹری ا ور پربھاری جموں ویسٹ برہم جیوت ستی نے ضرورت مندوں میں سلائی مشینیں تقسیم کیں۔ جموں میونسپل کارپوریشن کے مئیر چندر موہن گپتا اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے جبکہ(بی جے پی آئی ٹی سیل کے انچارج) جے دیو راجوال مہمان ذی وقار تھے۔بعد ازاں ، لوگوں میں پرشاد تقسیم کیا گیا۔سماجی کارکن منوہر بابر، دیپک شرما ،پون شرما ،اور آر کے سپر مارکیٹ کے تعاون سے پروگرام کامیاب بنایا گیا ۔پروگرام سے لوگوں میں کافی خوشی دیکھی گئی۔
گورو روی داس کا پرکاش اتسو جوش و خروش سے منایا گیا
جموں //شری گورو روی داس سبھا باہو فورٹ میں شری گورو روی داس جی مہاراج کا پرکاش اتسو اور بھارت رتن بھیم رائو امبیڈکر کی128 ویں سالگرہ جو ش و خروش سے منایا گیا۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلہ میں شری شری 108 سوامی گوردیپ گری جی مہاراج نے مذہبی خطبہ دیا اور بی آر امبیڈ کر کی زندگی پر بھی روشنی ڈالی۔انہوں نے اپنے خطبہ میں تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ بابا صاحب کے تین احکامات کو شری گورو روی داس جی مہاراج کی امرت وانی جیسے کہ تعلیم یافتہ بنانا ، مظاہرہ کرنا اور منعقد کرنے سے نکالا گیا ہے۔سوامی جی نے کہا جنھیں تعلیم کی رسائی ہے،انکے لئے ایسے زیادہ سے زیادہ سکولوں،کالجوں اور یونیورسٹیوں کی ضرورت ہے ۔ گورو روی داس سبھا باہو فورٹ ،جموں کے صدر ڈاکٹر وجے شوگوترہ نے اس موقعہ پر اپنے خطاب میںلوگوں کو گورو روی داس جی مہاراج کی جانب سے دکھائی گئی راہ پر چلنے کی اپیل کرتے ہوئے بابا صاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈ کر کے فلاسفی پر عمل کرنے کو کہا ۔سبھا کے جنرل سیکرٹری شام لعل باسن اور باہو فورٹ کے کارپوریٹر نے بھی اجتماع سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ طلاب کو امبیڈ کر کی فلاسفی سکھانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم سے قسمت بدلتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کی بدولت ہی بابا صاحب بھیم راو امبیڈکر کو دنیا بھر میں وقار حاصل ہے اور انکے جنم دن کو بطور عالمی جانکاری کے دن پر منایا جاتا ہے۔تقریب میں سماج کے مختلف طبقہ ہائے فکر کے دو ہزار سے زائد لوگوںنے شرکت کرکے انہیں خراج ادا کیا ۔اس موقعہ پر بین الاقوامی شہرت یافتہ مصنف مدن جالندھری ، میڈیا اہلکاروں اوتم چند ،سیوا رام اور روپیش کمارکو ایوارڈ سے سر فراز کیا گیا ہے ۔سری سائی پبلک سکول باہو فورٹ کے طلاب نے آرتی اور بھیم وندھنا پیش کی۔متعدد تنظیموں نے اس موقعہ پر بی آر امبیڈ کر کو خراج ادا کیا گیا۔کاسلی ٹائرز ریٹریڈنگ فیکٹری نے شرکا کے لئے ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا تھا۔اس موقعہ پر شری شری 108 سوامی گورودیپ گری جی مہاراج نے کیک کاٹنے کی رسم بھی انجام دی۔پروگرام کو کامیاب بنانے والوں میںشام لعل کلسی، وکاس کلسی، سریش کمار بنگوترہ، راجیش کمار، سنجے کمار، سریش کمار،(رنکو) سریش کمار کلسی ،راجندر کمار، گگن کلسی، بندر کلسی، تارا چند سمبیال،اشوک تھاپا،رمیشچندر، شیر سنگھ ،دھرم بیر، پورن اتری ،بشن داس بھی شامل تھے۔