وا راجپوت سبھا کی ریاستی باڈی تحلیل
جموں // یوا راجپوت سبھا کی کور کمیٹی نے اپنی ریاستی باڈی، جس نے اپنی دو سل کی مدت مکمل کر دی ہے ،کو تحلیل کر دیا ہے۔اتوار کے روا یہاںمنعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ موجودہ باڈی کو نئے صدر کا انتخابات ہونے تک کور کمیٹی کی سرپرستی میں کام بدستورکرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔کو رکمیٹی کے چیر مین رگھو بیر سنگھ ہیں جبکہ کمیٹی کے دیگر ممبران میںپشویندر سنگھ ، راجندر سنگھ ، دیویندر سنگھ ، رنجیت سنگھ ، راکیش سنگھ ، راجیش سنگھ شمشیر سنگھ ، مہندر سنگھ ،اور میشی سنگھ بھی شامل ہیں۔ان باتوں کا اظہار ایڈ وکیٹ پشویندر سنگھ نے منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ باڈی کو تحلیل کر دیا گیا ہے اور کور کمیٹی نئی باڈی کے انتخابات منعقد کرے گی۔انہوںنے کہا کہ باڈی کے صدر کے لئے نامزدگیاں برادری کے ممبروں سے طلب کی جائے گی اور برادری کے ممبروں سے اس سلسلہ میں کو ر کمیٹی سے راابطہ بنانے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ جلد ہی سبھا کی جانب سے ضلع ،تحصیل اور بلاک کمیٹیون کے علاوہ مشاورتی کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی۔انہوں نے جے اینڈ کے راجپوت ویلفیر بورڈ اور مہاراجہ ہری سنگھ کی سالگرہ پر عام تعطیل کرنے کے مطالبات کا اعادہ کیا اور کہا کہ ان مطالبات کے لئے سبھا اپنی جد و جہد جاری رکھے گی ۔انہوں نے کہا کہ کور کمیٹی اس سلسلہ میں ورنر ستیہ پاہل ملک سے بھی ملاقات کرے گی ،تاکہ طبقہ کے توقعات کو پورا کیا جا سکے۔
ایس ایس آر بی ٹیچرس /ماسٹرس کا ماہانہ اجلاس
اودہم پور//اتوارکے روز یہاں ایس ایس آر بی ٹیچرس /ماسٹرس کا ماہانہ اجلاس زیر قیادت ایسو سی ایشن کے ریاستی صدر راکیش سنگھ چمبیال منعقد ہوا ۔اجلاس میں اودہم پور اور ریاسی اضلاع کے تمام زونوں کے اساتذہ اور ماسٹرس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راکیش سنگھ نے ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموں کی جانب سے ایس ایس آر بی اساتذہ کی حتمی فہرست جاری نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر سکول ایجو کیشن نے فہرست پرعمل شروع کر دی ہے،جس سے جموں کے امیدواروں کے تئیں امتیازی رویہ کی عکاسی ہوتی ہے،کیونکہ ایسا کرنے سے جموں کے امیدوار کشمیر کے امیدواروں کے جونیر بن جائیں گے،جس کی وجہ سے امیدوار ذہنی اذاب میں مبتلا ہوئے ہیں۔انہوں نے ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموں کو ایک ہفتہ کے اندر اندر فہرست شائع کرنے کی اپیل کی ،تاکہ امید واراں جوئن کر سکیں ۔تاکہ ان کوراحت نصیب ہو اور صوبہ میں تدریسی عملہ کی کمی بھی دور ہو سکے۔انہوںنے میڈیا سے تبادلہ خیال کرنے کے دوران گورنر انتظامیہ سے ملازموں کے میڈیک الائونس میں اضافہ کرکے دو ہزار روپے کرنے کی اپیل کی۔انہوںنے محکمہ تعلیم میں اساتذہ کو ترقی دینے کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ 2014 سے ماسٹرس گریڈ کیلئے کوئی ترقی نہیں ہوئی ہے۔اس موقعہ پر اجے ماتھور، اجے شرما ، رویندر گپتا، ارون گپتا، ترن ٹھاکور ،راکیش شرما و دیگران نے بھی خطاب کیا۔
کے سکندن آج جموں میں لوگوں سے ملیں گے
نیوز ڈیسک
جموں//گورنر کے مشیر کے سکندن کل یعنی 20؍مئی2019ء کو لوگوں سے ملنے کے لئے کنونشن سینٹر ، کنال روڑجموںمیں صبح 10.30بجے سے دوپہرساڑھے 12تک موجود رہیں گے۔ خواہشمندعوامی وفود اور افراد اجتماعی اور انفرادی طور پر مل کر اپنے مسائل و مطالبات مشیر موصوف کے گوش گزار سکتے ہیں۔
بھلوال کی متعدد پنچائتوں میں گزشتہ5 روز سے بجلی بند
کانگریس کے سینئر رہنما چوہدری محمد یاسمین نے کیا اظہار تشویش
جموں// کانگریس کے سینئر رہنما اور مسلم کارڈینیشن کمیٹی جموں کے چیئرمین چوہدری محمد یاسمین نے جاری ایک بیان میں کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ چل رہا ہے اور شدید گرمی کا موسم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل بھلوال کی متعدد پنچائتوں میں گزشتہ کئی روز سے بجلی بند ہے خاص طور پر پنچایت اوپر جنڈیال کی وارڈ نمبر سات نئی بستی فراٹی کے لوگ گزشتہ 5 پانچ دنوں سے متواتر بجلی سے محروم ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان علاقہ جات میں رمضان المبارک کے مہینہ میں بھی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے اور انتظامیہ کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔ اس معتبر مہینہ میں صبح صادق سہری کے وقت اور خاص طور پر شام کے وقت دوران افطاری بجلی کا دستیاب ہونا اشد ضروری ہے۔ اور جموں کے دیہات و کنڈی علاقہ میں گرمی کے موسم میں سانپ اور بچھو کا بڑا ڈر رہتا ہے مگر اب تو رمضان المبارک کا مہینہ چل رہا ہے اس میں سحری کے وقت جاگنا اور سحری کا انتطام کرنا روشنی کی کتنی ضرورت ہوتی ہے یہ انتظامیہ اور محکمہ بجلی کے آفیسران اور ملازمین کو خود علم ہونا چاہئے اور انہوں نے کہا ہے کہ انتظامیہ کے کھوکھلے دعوے ہیں کیونکہ کوئی مثبت ردعمل ظاہر نہیں ہو رہا ہے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں ایڈیشنل ترقیاتی کمیشنر ضلع جموں تنویر اقبال ملک سے متذکرہ بالا علاقہ جات کے عوام کی مشکلات خاص طور پر بجلی کی دستیابی اور دوسری بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے زور دیا۔ چوہدری یاسمین نے کہا ہے کہ مذکورہ آفیسر نے انہیں یقین دہانی کروائی ہے محکمہ بجلی اور دوسرے صیغہ کے تحت عوام کے درپیش مسائل کو فوری طور حل کرنے کیلئے متعلقہ محکمہ جات کو سخت احکامات صادر کئے جائیں گے۔
ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی(K ) کا دفتری اوقات میں تبدیلی کا مطالبہ
جموں // جے اینڈ کے جوائنٹ ایکشن کمیٹی (K)کی جانب سے اتوار کے روز یہاں منعقدہ ایک اجلاس منعقد کیا گیا ،جس میں جموں خطہ میں موسم گرما کے دوران سرکاری دفاتر میں موجودہ اوقات کار صبح 10:00 بجے سے بعد دوپہر 04:30 بجے تک کو بدل کر اسے صُبح 08:00 بجے سے 02:00بجے تک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ایک پریس بیان کے مطابق اجلاس کی صدارت کمیٹی کے صوبائی صدر ایس بلویندر سنگھ نے کی ۔انہوں نے سرکار سے جموں خطہ میں موسم گرما کے دوران دفاتر ی اوقات صُبح 08:00 بجے سے 02:00بجے تک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے سول سیکرٹریٹ کے طرز پر پوری ریاست میں 5روزہ ہفتہ کا اعلان کرکے تمام دفاتر میں سنیچر وار کو چھٹی کرنے کا مطالبہ کیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرکار سے مطالبہ کیا گیا کہ میڈیکلیم پالیسی کے عوض کاٹی گئی پہلی قسط کو فوری طور سے واگُذا ر کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے میڈیکل الائونس میں اضافہ کرکے اسے تین ہزار روپے کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔انہوںنے ڈیلی وئیجروں /کنسالڈیٹد /کنٹریکچول اور آنگن واڑی ورکروں کو باقاعدہ بنانے کا بھی مطالبہ کیا ۔پریس کانفرنس میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملازموںکے جائز مطالبات حل کرنے کی اپیل کی گئی بصورت دیگر وہ سڑکوں پر احتجاج کرنے کو مجبور ہو جائیںگے۔پریس بیان میں ایل ٹی سی بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔بیان میں آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں کے حق میںیکسان شرح سے 11500 روپے کا مشاہرہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ فوری طر سے انکے حق میں 500روپے کا فی ماہ اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا۔