پولیوشن کنٹرول بورڈ کی پالی تھین مخالف مہم
گنگیال صنعتی علاقہ میں1380کلو گرام ممنوعہ پالی تھین مواد ضبط
نیوز ڈیسک
جموں //جموں و کشمیر ریاستی پولیوشن کنٹرول بورڈ کی جانب سے ہفتہ کے روز یہاں صنعتی علاقہ گنگیال میں پالی تھین مخالف مہم کے تحت تقریباً 1380 ۔کلو گرام ممنوع شدہ پالی تھین میٹیریل ضبط کیا۔ایک پریس بیان کے مطابق مہم جے اینڈ کے ایس پی سی بی کے ممبر سیکرٹری بی ایم
شرما ار ریجنل ڈائریکٹر جموں شیلی رنجن کی راست نگرانی میں زیر ہدایت چیئرمین ایس پی سی بی روی کیسر منعقد کی گئی۔ریجنل ڈائریکٹر ایس پی سی بی نے پالی تھین مخالف سکاڈ کو جموں شہر و بیرون علاقوں میں پالی تھین ضبط کرنے کیلئے اپنی مہم میں شدت لانے کی ہدایت دی ،تاکہ ممنوع شدہ پالی تھین کی بدعت کا خاتمہ کیا جاسکے۔پالی تھین مخالف چھاپہ مار ٹیم نے کاروباریوں ، دوکانداروں، ہاکروں و عام لوگون سے ممنوع شدہ پالی تھین میٹریل کا ذخیرہ کرنے، فروخت اور استعمال سے اجتناب کرنے کی ہدایت دی اور جے اینڈ کے ریاستی پولیوشن کنٹرول بورڈ کو انکی ویبسائٹ www.jkspcb.nic.in یا 0191-2476925, 26, 27. نمبرات پر فون کے ذریعہ سے اطلاع دینے کی اپیل کی ہے ،تاکہ ریاست سے ممنوع شدہ پالی تھین میٹریل کے استعمال پر قد غن لگائی جا سکے۔
جموں میں پانی کے دو برانڈ غیر محفوظ قرار
جموں / / جے اینڈ کے فوڈ سیفٹی اتھارٹیز نے جموں کے بازاروں میں فروخت ہورہے پینے کے پانی کی دو برانڈ “AQUA NICE” اور “Mc Dowell’s No. 1 Platinum” کو انسانی کھپت کیلئے غیر محفوظ قرار دیا ہے اور تمام حصہ دارین کو اسکی سپلائی اور فروخت فوری طور سے بند کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے بازار سے تما م سٹاک اُٹھانے کی ہدایت دی ہے۔جے اینڈ کے فوڈ سیفٹی کے کمشنر ڈاکٹر جاوید کبیر نے ایک کیمونکیشن میں بتایا ہے کہ پانی کے ان دو برانڈوں کے نمونے پبلک ہیلتھ لیبارٹری میں غیر محفوظ پائے گئے ہیں اور سٹیک ہولڈروں سے مقرر کردہ فوڈ سیفٹی افسر کو پروڈکٹ کے ذخیرہ کی اطلاع فراہم کرنے اور بازار سے یہ پروڈکٹ اُٹھانے کی ہدایت دی ہے۔
خورشید گنائی یکم اپریل کو جموں میں عوامی دربار منعقد کریں گے
جموں//گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی یکم اپریل2019 ( سوم وار ) صُبح11 بجے سے کنونشن سینٹر سرکٹ ہاؤس کنال روڈ جموں میں اُن تمام وفود اور افراد سے ملاقات کے لئے دستیاب رہیں گے جنہوں نے پہلے ہی اپنے نام رجسٹر کروائے ہوں۔
رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کا الیکشن ڈیوٹی کے اضافی تنخواہوں کی واگذاری کا فوری مطالبہ
گونر انتظامیہ سے ذاتی مداخلت کی اپیل
نیوز ڈیسک
جموں // حالیہ بلدیاتی اور پنچاتی انتخابات میں ڈیوٹی دینے والے ملازمین کو ایک ماہ کی اضافی تنخوائیں ابھی تک واگذار نہ کر نے پر جموں کشمیر رہبر تعلیم ٹیچرز فورم نے ڈیوٹی دیئے جانے والے اساتذہ کے حق میں فوری طور پر تنخواہیں واگذار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہاں جاری ایک پریس بیان کے مطابق فورم چیئرمین فاروق احمد تانترے نے کہا ہے کہ اس بارے میں گونرانتظامیہ کے اعلان کے بعد جنرل ایڈمنسٹرٹریٹو ڈیپارمنٹ سے اس سرکولر بھی جاری کیا گیا لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر ابھی تک یہ تنخواہیں ان ملازمین کے حق میں واگذار نہیں کی جاری ہے ۔اْنہوں نے گونر انتظامیہ اور چیف سیکریٹری سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے میں ذاتی مداخلت کر کے اضافی تنخواہ کو واگذار کیا جائے تاکہ اساتذہ کو مزید انتظار نہ کرنا پڑے ۔
بشناہ میں سڑکوں کی مرمت کا مطالبہ
؎نیوز ڈیسک
جموں // ضلع کے بشناہ علاقہ کے مکینوں نے ریاستی سرکار سے مرالیہ سے دیولی اوربہادر خان سے ست سنگ گھر کی خستہ حال سڑکوں کی مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔ بہادر خان ،کوٹلی چرکان ، فنڈر، دیولی اور ملحقہ دیہات کے مکینوں نے کہا کہ انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپنے جائز مشکلات حل کرنے کی اپیل کی ہے۔ ایک پریس بیان میں انہوںنے ان دیہات میں رابطہ سڑکوں کی مرمت کا مطالبہ کیا ہے ۔ مکینوں نے کہا ہے کہ مرالیہ سے دیولی اوربہادر خان سے ست سنگ گھر بشناہ تک کی سڑک انتہائی خستہ ہے ،جس کی وجہ سے مسافروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے خصوصاً سکول،کالج جانے والے طلاب کو۔انہوں نے ان دونوں سڑکوں پر میکڈم بچھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان لوگوں کی شکایت ہے کہ گذشتہ ایک دہائی سے وہ حکام سے ان سڑکوں کی مرمت کا مطالبہ کر تے رہے ہیں لیکن کوئی بھی فائدہ نہیں ہوا ہے۔مکینوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان سڑکوں کی مرمت کیلئے فوری ہدایات جاری کئے جائیں،تاکہ لوگوں کو راحت ہو۔