جموں میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل
جموں//جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت جموں میں ایک شخص نے اپنی 20 سالہ بیوی کو چھری مار کر قتل کردیا۔ یہ واقعہ گزشتہ شام جموں کے باہو پلازہ علاقہ میں ترکوٹہ نگر پولیس تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ملزم کی شناخت وجے گل ولد جسونت گل ساکنہ پریت نگر جبکہ مقتولہ کی شناخت شیتل کے طور پر ہوئی ہے۔ ملزم وجے گل کو اپنی بیوی کے کردار پر شک تھا اور اسی شک کی بنیاد پر اس نے اپنی بیوی کا قتل کیا۔ایس ایس پی جموں تجیندر سنگھ نے نامہ نگاروں کو قتل اور ملزم کی گرفتاری کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا 'جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ گذشتہ شام باہو پلازہ علاقہ میں قتل کا واقعہ پیش آیا۔ ہمیں اپنے ذرائع سے معلوم کہ باہو پلازہ علاقہ میں ایک لڑکی کو چھری مار کر قتل کیا گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ بعد میں لڑکی کی شناخت شیتل زوجہ وجے ساکنہ پریت نگر جموں کے طور پر ہوئی'۔انہوں نے کہا 'متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کی طرف سے تحقیقات شروع کی گئی۔ دو تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ تحقیقات کے دوران یہ پایا گیا کہ مذکورہ لڑکی کو اس کے شوہر نے ہی مار ڈالا تھا۔ اس نے پوچھ گچھ کے دوران اپنا جرم قبول کیا۔ وجے نے بتایا کہ انہیں اپنی بیوی کے کردار پر شک تھا۔ جس ہتھیار سے اس لڑکی کو مارا گیا تھا وہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
شیعہ فیڈریشن کا سڑک حادثات پر اظہار تشویش
جموں //شیعہ فیڈریشن نے آئے روز پیش آرہے سڑک حادثات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سڑکوں کی حالت میں بہتری لانے کے اقدامات کئے جائیں ۔اپنے ایک بیان میں فیڈریشن صدر عاشق حسین خان نے کہاکہ آئے روز رونما ہونے والے سڑک حادثات میں بڑے پیمانے پر تباہی ہورہی ہے اور قیمتی انسانی جانوں کا ضیاں ہورہاہے ۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ دنوں رام بن اور کشتواڑ میں بھی ایسے ہی حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں ۔انہوں نے حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ ان کو ایکس گریشیاء ریلیف فراہم کی جائے ۔انہوں نے کہاکہ ان حادثات پر روک تھام تبھی ہوسکتاہے جب سڑکوں کی مرمت کی جائے گی اور انہیں صحیح معنوں میں قابل آمدورفت بنایاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پوری ریاست اور خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں سڑکوں کی حالت شرمناک ہے جہاں ذرا سی غلطی بھی بڑے حادثے کا باعث بنتی ہے اور بعض اوقات پسیاں گرآنے سے گاڑیاں ان کے ملبے تلے دن جاتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سڑکوں کی مرمت اور کشادگی کی جائے تاکہ ان پر آرام سے گاڑیاں چل سکیں ۔
سیکورٹی واپس لینے سے سیاسی سرگرمیوں میں روکاوٹ : گپتا
جموں // نیشنل کانفرنس کے ریاستی سیکرٹری و سابقہ ایم ایل سی رتن لعل گپتا نے پارٹی کے لیڈرں سے سیکورٹی واپس لینے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ریاست بھر میں سیاسی سرگرمیوں میں روکاوٹ آئے گی۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی واپس لینا ایک نہایت ہی حساس مسلہ ہے ،جس سے سیاسی لیڈروں کی زندگی خطرے میں آسکتی ہے۔ پارٹی صدر دفتر سے جاری پریس بیان میں گپتا نے کہا کہ اس فیصلے نے پہلے ہی اپنے تیور دکھائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے گورنر کی جانب سے جائزہ لینے کے لئے تشکیل دی گئی ایک بااختیاری کمیٹی کے باوجودابھی تک س میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سینئر لیڈروں کی سیکورٹی بھی واپس لی گئی ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ مقرر کردہ حکام نیشنل کانفرنس لیڈروں کی سیکورٹی ترجیحی بنیادوں پربحال کرے گی۔گپتا نے مزید کہا کہ سیکورٹی ہٹانے سے سیاسی لیڈروں کی انتخابی مہم متاثر ہوئی ہے اور سرکار پر س سلسلہ میں صیح اقدام کرنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے سیکورٹی واپس لینے کو ایک بے مثال قدم قرار دیکر سرکار سے ایسا قدم اُٹھانے کیلئے وجوہات کی وضاحت کرنے کو کہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ ایسے اقدام سے سیاسی طبقہ کے جذبہ یا انکے لوگوں کی رسائی میں کو کمی نہیں لائی جا سکتی ہے،تاہم سرکار کو چاہیے کہ وہ اس حساس مدعے پر نظر ثانی کرے۔انہوں نے گورنر انتظامیہ سے فوری طور سے پروٹکٹڈ لیڈروں کو سیکورٹی بحال کرنے کی اپیل کی ہے ۔
صوبائی کمشنر نے جموں ۔اکھنور روڈ پر چار گلیار بنانے کی پیش رفت کا جائزہ لیا
جموں // صوبائی کمشنر سنجیو ورما نے متعلقہ افسروں کے ساتھ بدھ کے روز 4۔لین جموں ۔اکھنور روڈ پروجیکٹ پر ہورہی کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔اجلاس میں ضلع ترقیاتی کمشنر رمیش کمار، جنرل منیجر NHIDCL, وجے کمار، ایس ایس پی ٹریفک جوگیندر سنگھ ، چیف انجینئر اریگیشن اینڈ فلڈ کنٹرول ونود کمار گپتا، ڈی ایف او جموں ست پال، ایس ڈی ایم نارتھ ،مڑھ، اکھنور اور محکمہ بجلی، صحت عامہ، تعمیرات عامہ اور دیگر متعلقین نے اجلاس میں شرکت کی۔جنرل منیجر NHIDCL, نے صوبائی کمشنر کو پروجیکٹ کے مختلف حصوں پر ہورہی کام کے رتبہ کی جانکاری دی ۔صوبائی کمشنر نے کام پر معمور ایجنسیوں سے میگا پروجیکٹ پر ہو رہی کام کی رفتار میں سرعت لانے کو کہا ،تاکہ پروجیکٹ کی تکمیل بر وقت ہو سکے ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر رمیش کمارنے صوبائی کمشنر کو ڈرافٹ ایوارڈز ،فائنل ایوارڈز کے علاوہ معاوضہ کی تقسیم کاری کی جانکاری دی۔بعد ازاں صوبائی کمشنر نے جموں میں متعدد پروجیکٹوں پر جاری کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔اجلاس میں ضلع ترقیاتی کمشنر رمیش کمار، ناظم سیاحت ،کمشنر جے ایم سی و دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔
عالمی یوم ریڈکراس کی مناسبت سے جموں میں تقریبات کا انعقاد
جموں // عالمی یوم ریڈکراس کی مناسبت سے آجصوبہ جموں کے مختلف اضلاع میں سیمناروں ،پروگراموں اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا جسدوران مقررین نے آپسی بھائی چارے،باہمی یگانگت اورہم آہنگی کے جذبے کو فروغ دینے اور ضروررتمندوں کی مدد کے لئے انسانی جذبے کے تحت ممکنہ حد تک اقدامات کرنے پر زوردیا۔اس سلسلہ میں جموں میںانڈین ریڈکراس سوسائٹی کشمیرکچی چھاونی کے اہتمام سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقعہ پر صوبائی کمشنر جو کہ سوسائٹی کے چیر مین بھی ہیں ،نے ریڈ کراس بھون میں جھنڈا لہرایا ،جو کہ تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے نے اجتماع کو جن کی قیادت جین ہائر سیکنڈری سکول ،کرمل کانونٹ ،گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ،جوڑیاں اور سرنسر کے طلاب کے علااوہ ریڈ کراس کے رضا کاروں کو ریڈ کراس کی حلف دلائی۔انہوںنے کہا کہ ڈویژن کے تمام سکولوں میں طلبأ رضاکاروں کو ریڈکراس مہم میںشامل کیاجانا چاہیے۔تقاریب سے ڈائریکٹرسوشل ویلفئیر ڈاکٹر بھارت بھوشن کے علاوہ مقای لوگوں نے بھی شرکت کی۔ اس دوران متاثرین کے لئے فسٹ ایڈ کے طریقہ کار کے بارے میں تربیت فراہم کی گئی۔اودہمپور میں ورلڈ ریڈکراس ڈے کے سلسلے میں منعقہ تقریب پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر گورویندر جیت سنگھ مہمان خصوصی تھے۔ اس سے قبل ضلع ریڈ کراس سوسائٹی کے سیکرٹری ڈاکٹر وی پی شرما نے سوسائٹی کی
جانب سے منعقدہ سرگرمیوں کی تفصیل پیش کی۔ پروگرام کے دوران بڑی تعداد میں سکولی بچوں نے شرکت کی۔پروگرام میں میونسپل کونسل اودہمپور کے سدر ڈاکٹر یوگیشور گپتا، ضلع اطلاعاتی افسر انجنیئر سجاد بشیر سمبریا، ضلع سوشل ویلفئیر افسر ثنہ خان ،چف ایجوکیشن افسر بلبیر سنگھ ،متعدد سکولوں کے طلاب اور اساتذہ نے بھی شرکت کی۔ پونچھ، ڈوڈہ،کشتواڑ، ریاسی میں بھی ورلڈ ریڈکراس ڈے کے سلسلے میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔.