گورننگ باڈی کا نرائنہ
سپر اسپیشلٹی ہسپتال کاجائزہ
جموں //شری ماتا ویشنو دیوی نرائنہ سپر اسپیشلٹی ہسپتال ککریال کی گورننگ باڈی کی 56 ویں میٹنگ پیر کے روزمنعقد ہوئی ،جس میں ہسپتال کی کارکردگی کا طویل جائزہ لیا گیا اور ہسپتال کی کارکر دگی بہتر بنانے کیلئے متعدد فیصلے لئے گئے۔گورننگ باڈی نے تشخٰص اور علاج کی سہولیات میں مزید بہتری لانے پر زور دیا ،تاکہ مریضوں کو فائدہ ہو ۔گورننگ باڈی نے اعلیٰ تکینیک جیسے کہ PET CT Scan,و دیگر انفراسٹریکچر سہولیات کااستعمال کرنے پر زور دیا،جو کہ SMVDNSH ککریال میں دستیاب ہے ۔اس موقعہ پر باڈی نے ہسپتال کی بھلائی کیلئے کئی اقدام کا فیصلہ بھی لیا۔اجلاس میں شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے ممبر ڈاکٹر اشوک بھان ، میجر جنرل ایس کے شرما ، چیف ایگزیکٹو افسر سمرن دیپ سنگھ ، گرو پ چیف آپریٹنگ افسر ویرین شٹیوغیرہ نے شرکت کی۔اجلاس میں نرائنہ ہسپتلا کو ایک بہتر ہسپتلا بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ،تاکہ مریضوں کو بہت طبی سہولیات میسر ہوں۔
گورو ہر کرشن پبلک سکول کی
پرنسپل بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے سرفراز
نیوز ڈیسک
جموں // گورو ہر کرشن پبلک سکول کی پرنسپل ریتا پوپلی کو لولی پروفیشنل یونیورسٹی ،جالندھر کی جانب سے بہترین ٹیچر ہونے پر بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے سرفراز کیا۔سکول کے منیجمنٹ ،سٹاف اور طلاب نے پرنسپل موصوفہ وک یہ ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی۔انہوں نے پرنسپل ٹیچنگ کے تئیں نیک نیتی کا مظاہرہ کرنے پر انکی ستائش کی۔پرنسپل نے منیجمنٹ ،سٹاف اور طلاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ طلاب کو قوم کا معمار بنانے مین اپنی مہم جاری رکھے گی اور یہ بات یقینی بنائے گی کہ ملک میں آنے والے دنوں میں بے مثال ترقی ہو ۔انہوں نے سکول کی مسکان کلگوترہ اور وشیش مہاجن کو پروگرام منعقد کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا ۔
ٹریفک پولیس کا مسافر برادار آٹو رکھشائوں کیخلاف سخت کاروائی
جموں //ٹریفک پولیس جموں نے شہر میں چل رہے بغیر میٹروں کے مسافر برادار آٹو رکھشائوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کیلئے ایک خصوصی مہم کا آغاز کیا ہے۔ٹریفک پولیس کی جانب سے اجری ایک بیان کے مطابق اس مہم کے دوران گُذشتہ تین ہفتوں میں 1400 سے زائد آٹو رکھشائوں کے خلاف چالان کیا گیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مہم آنے والے دنوں میں بھی جاری رہے گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جب تک کہ آٹو رکھشاوالے میٹروں کے تحت مسافروں سے کرایہ وصول نہیں کریں گے ،تب تک یہ مہم جاری رہے گی ۔ٹریفک پولیس نے اس سلسلہ میں عوام سے تعاون طلب کیا ہے ۔ٹریفک پولیس نے عام لوگوںسے کہا ہے کہ ا گر وہ کسی آٹو رکھشا کو بغیر میٹر کے چلاتے ہوئے دیکھیں گے تو وہ اسکی شکایت ٹریفک پولیس کے پاس TCU jammu پر 9419147732. نمبر پر درج کریں ۔
کنٹریکٹروں کا ڈائریکٹر لوکل باڈیز پر ادائیگیاں نہ کرنے کا الزام
جموں // اودہم پور، ڈوڈہ ،کشتواڑ ،رام بن اور کشتواڑ اضلاع سے تعلق رکھنے والے ٹھیکہ داروںنے مکانات و شہری ترقیاتی محکمہ خصوصاً ڈائریکٹر لوکل باڈیز پر انکے تکمیل شدہ کاموں کی ادائیگیاں نہ کرنے کا مبینہ الزام لگایا ہے۔ آج یہان پیر کے روز منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ وہ صوبہ جموں کے متعدد میونسپل کونسلوں ،کمیٹیوں سے وابستہ ترقیاتی کام انجام دیتے ہیں۔پریس کانفرنس میں ادائیگی واگُذار نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا کیونکہ ادئیگی نہ کرنے کی وجہ سے فنڈز لیپس ہوگئے ہیں جس کا محکمہ فائنانس نے اعتراف کیا ہے ،کہ 2018-19 مالی سال کے دوران رقومات کی ادائیگی نہ کرنے کی وجہ سے کافی فنڈز لیپس ہو گئے ہیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکار نے میونسپل کونسلروں اور کمیٹیوں کو ورکس پلان ترتیب دینے اور پیش کرنے کی ہدایت دی تھی ،جو کہ انہوں نے پیش کیا ،ٹھیکہ داروں کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے دن رات محنت کرکے یہ کام تکمیل دئے لیکن بدقسمتی سے محکمہ فائنانس نے کیپکس بجٹ2018-19 کے تحت فقط 15فیصدی رقومات کو منظوری دی ،جسکی وجہ سے ان ٹھیکہ داروں کو کافی پریشانیاں ہوئی ہیں۔انہوں نے گونر انتظامیہ سے اس معاملہ میں ذاتی مداخلت کرنے اور ٹھیکہ داروں کے بقایاجات واگُذار کرنے کی اپیل کی ہے ۔انہوں نے متنبہ کیا ہے کہ اگر انکی شکایات کا 10دنوں کے اندر ازالہ نہیں کیا گیا تو وہ احتجاج کرنے کیلئے مجبور ہو جائیں گے اور نئے کاموں کی شروعات کرنے کی اجازت تن تک نہیں دیں گے جب تک کہ انکو ادائیگی نہیں کی جاتی ہے۔
خورشید گنائی21 آج جموں میں عوامی دربار منعقد کریں گے
جموں//گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی21 مئی کو جموں میں عوامی دربار منعقد کریں گے۔ عوامی وفود21 مئی2019 کو صُبح10 بجے سے بعد دوپہر ایک بجے تک کنونشن سینٹر/ ہال سرکٹ ہاؤس کنال روڈ جموں میں مشیر موصوف سے ملاقات کرسکتے ہیں۔
نے اپنے ٹاپروں کی عزت افزائی کیICH
جموں//ICH تعلیمی ادارے کی جانب سے جے کے بورڈ آف سکول ایجوکیشن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلاب کی عزت افزائی کیلئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ایک بیان میں کہا گیا کہ ادارے کے مالک اور مینٹر نے اپنے شریکوں کرن سنگھ اور ارنبیر سنگھ اور فیکلٹی ممبران انیل ٹھاکور، سنجیت سنگھ ، گورمیت کور،میناکشی شرما اور شو دیال کے ہمراہ پروگرام میں شرکت کی۔انہوں نے اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلاب کی سخت محنت، لگاتار پڑھائی، تن دہی اور لگن کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔ ICH نے جے کے بورڈ آف سیکنڈری سکول امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے تمام طلاب کی عزت افزائی کی ۔ 98% نمبرات حاصل کرنے والی ہونیت کور کو پہلی رینک حاصل کرنے پر 2000/ روپی کی چیک دی گئی،جبکہ 97.4% نمبرات حاصل کرنے والی تشا اور جپلین کور کو دوسری رینک حاصل کرنے پر فی کس 1500 روپے کی چیک دی گئی۔96.8% نمبرات حاصل کرنے انینا چودھری نے تیسری رینک حاصلکی جسے ایک ہزار روپے کی چیک پیش کی گئی۔ادارے کے 30پوزیشن ہولڈروں کو مومینٹوز پیش کئے گئے ۔ریاضی کے43 ٹاپروں اور سائنس کے 19 ٹاپروں اورایس ایس ٹی کے 15 ٹاپروں اور انگلش کے 15 ٹاپروں نے ادارے کا نام روشن کیا ہے ۔ ادارے کی جانب سے تمام طلاب کی عزت فزائی کی گئی اور انکے بہترمستقبل کی خواہش کی گئی ۔