ڈاکٹر وکاس کو بنکاک میں مثالی سائنسدان انعام سے نوازا جائے گا
جموں //سکاسٹ جموں کے ڈاکٹر وکاس کو بنکاک میں مثالی سائنسدان انعام سے نوازا جائے گا۔انہیں API اور کل ہُم حصولیابیوں اور کینسر مخالف سٹڈیز میں کام انجام دینے کے لئے اس ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا۔ایوارڈ میںبہترین کی ایک سند اور ایک مومینٹو شامل ہے ۔ انہیں یہ ایوارڈ سائنٹسٹ ایوارڈ سرمنی آف انٹرنیشنل کانفرنس میں دیا جائے گا، جس میںدنیا بھر کے مختلف 19ممالک کے 300سے زائد ڈیلیگیٹ شرکت کر رہے ہیں،جن میں بھارت، پاکستان ، نیپال، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ، تائیوان ،سری لنکا، امریکہ،اردن ، تھائی لینڈ،فن لینڈ بھی شامل ہے۔ڈاکٹر شرما کو یہ ایوارڈ ایک سند یافتہ انجمن GEWS کی سکریننگ کمیٹی کی سفارش پر دیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر وکاس شرما سکاسٹ جموں میں بائیو کیمسٹری میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر کام کر رہے ہیں۔ڈاکٹر شرما نے قومی اور بین الاقوامی شہرت کی 135 ریسرچ پبلکشنز شائع کی ہیں۔وہ متعدد سوسائیٹیوں کے فیلو ممبر بھی ہیں۔
جگتی ٹینمینٹ کمیٹی نے میلہ کھیر بھوانی کیلئے
مناسب انتظامات پر ریاستی سرکار کی سراہنا کی
جموں// جگتی ٹینمینٹ کمیٹی اور سون کشمیر فرنٹ جے اینڈ کے کی جانب سے یہاں جگتی میں زیر قیادت شادی لعل پنڈتا ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا ۔اجلاس میںریاستی سرکار کی جانب سے میلہ کھیر بھوانی کیلئے یاتریوں کی سیکورٹی و دیگر سہولیات کیلئے سرکار کی سراہنا کی۔ یاتری ماتا کھیر بھوانی تولہ مولہ ،کشمیر کیلئے 09 جون کو روانہ ہوئے اور صیح و سلامت 11 جون کو واپس پہنچ گئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پنڈتا نے ریاست کے گورنراور انکے ماتحت افسروں کا بھی یاترا خوش اسلوبی سے منعقد کرنے کی سراہنا کی۔انہوں نے انتظامیہ کی جانب سے یاتریوں کیلئیراستے اور قومی شاہراہ پر کئے گئے انتظامات کی بھی سراہنا کی۔انہوں نے تولہ مولہ میں مسلمان بھائیوں کی جانب سے یاتریوں کے لئے ہر قسم کی مدد کرنے پر انکی ستائش کی۔پنڈتا نے سرکار کی توجہ ماتا کھیر بھوانی کمپلیکس میں نا کافی یاتری انتظامات کی جانب مبذول کی اور سرکار سے یاتریوں کی سہولیت کیلئے مزید 20 یاتری بھون اور100 ٹائیلٹ اور باتھ روم بلاک تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔شادی لعل نے کشمیری پنڈت طبقہ کی مستقل باز آباد کاری کیلئے سرینگر، اننت ناگ اور بارہمولہ میں تین ٹائون شپ تیار کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
پردیش کانگریس نے کی اننت ناگ حملہ کی مذمت
جموں //جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نے کھنہ بل۔پہلگام (KP)روڈ، اننت ناگ پر گذشتہ روز سی آر پی ایف اور جے کے پولیس کی ایک گشتی پارٹی پر ہوئے ملی ٹینٹ حملہ کی زبر دست مذمت کی ہے۔اس حملہ میں قیمتی جانوں کے زیاں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جے اینڈ کے پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر جی اے میر اور دیگر سینئر لیڈروں نیحملہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے واقعہ پر ناراضگی کا اظہار کیا۔انہوں نے ہلاک شدگان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔جن پارٹی لیڈروں نے اس حمملہ کی مذمت کی،اُن میں رگزن جورا، مدن لعلشرما ، تارا چند، مولا رام ، رمن بھلا، اعجاز احمد خان ، ایم ایس نیاز ، جی ایم سروڑی، آر ایس چب، جگل کشور ،رویندر شرما ، رجنیش شرما ،ٹھاکور بلونت سنگھ ، ٹھاکور منموہن سنگھ ،یوگیش ساہنی،چودھری شاہ محمد، شاہنواز چودھری، نمرتا شرما، ضلع صدور ڈاکٹر منوہر لعل شرما ،ایس منجیت سنگھ ،شبیر احمد خان ، وکرم ملہوترہ ،ہری سنگھ چب و دیگران بھی شامل تھے ۔
کیول کمار شرما15 جون کو جموں میںعوامی دربار منعقد کریں گے
سرینگر//گورنر کے مشیر کیول کمار شرما کنونشن سینٹر کنال روڈ جموں میں 15 جون کو صُبح10 بجے سے12 بجے تک لوگوں کی شکایات کا ازالہ کرنے کے سلسلے میں عوامی دربار منعقد کریں گے۔تمام عوامی وفود اور افراد جو اپنی شکایات کا ازالہ کرنے کے متمنی ہیں، سے کہا گیا ہے کہ وہ ڈپٹی کمشنر جموں کے دفتر میں اپنا نام درج کراسکتے ہیں۔
مئیر نے جامبو چڑیاگھر نگروٹہ کا دورہ کیا
جموں //شہر میں لوگوں کو بہتر شہری سہولیات مہیا کرنے کی کاوشوں کو جاری رکھتے ہوئے جے ایم سی کے مئیر چندر موہن گپتا نے جمعرات کے روز ڈویژنل فارسٹ افسر وائلڈ لائف امت شرما اور اے ای ای /نوڈل افسر کے ہمراہ جامبو چڑیاگھر نگروٹہ کا دورہ کیا ۔مئیر کو اس موقعہ پر 121.00 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہو رہے پروجیکٹ پر مفصل جانکاری دی ،جسے ریاستی محکمہ جنگلات نے اپنا یا ہے۔ پروجیکٹ 227 ہیکٹر اراضی پر مشتمل ہے۔متعدد سرگرمیاں جسیے کہ واٹر ریزروائر ، چیتے کے کلوجر ،فینسنگ ،سرکیولر ریسٹورنٹ،عوامی سہولیات وغیرہ تعمیر کی جارہی ہیں۔ درختوں کی شجر کاری اور زیبائشی پودوں کو محکمہ جنگلات نے جنگی سطح پر کی ہے۔ مئیر کو بتایا گیا کہ جامبو چڑیا گھر میں اہم دلکش اشیا کے شیر، رائیل بنگال کے ٹائیگر، کالا ریچھ ، مارش مگر مچھ، و دیگران ہونگے۔
سٹیزنز فورم نے جموں کیلئے
ہیریٹیج ٹور ازم فریم ورک کا مطالبہ کیا
جموں //سٹیزنز فورم نے ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک اور ایم او ایس ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ریاست کی پرانی حویلیوں اور محلوں کو ہوٹلوں ،کیفوں اور عجائب گھروں میںمنتقل کرکے ہیریٹیج کو بحال کرنے کے ساتھ جموں کیلئے ہیریٹیج ٹور ازم فریم ورک کا مطالبہ کیا ۔فورم نے کہا کہ اس سے جموں کے لئے طویل مدتی ٹورازم شعبہ کو بحال کیا جا سکے گااور اسے جنوبی ریاستوں اور راجستھان کے برابر لانے کو کہا ،فورم نے کہا کہ راجستھان میں انی باولیوں (پانی کے کنووں ) کو بھی سیاحتی مقامات میں لایا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری سہولیات کے انفراسٹریکچر کے ساتھ منتخبہ خوبصورت مقامات کو دیہی ٹورازم میں فروغ دیا جا سکتا ہے۔