ضلع ترقیاتی کونسل کپوارہ کے چیئرمین ونائب نے عہدہ سنبھالا
کپوارہ//دیہی ترقی کمپلکس کپوارہ میں جمعہ کو ضلع ترقیاتی کونسل کے چیئرمین عرفان سلطان پنڈت پوری اورنائب چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل حاجی فاروق احمد میرنے اپنے عہدوں کا چارج سنبھالا۔اس موقعہ پر ضلع کے ڈپٹی کمشنرامام الدین،ضلع ترقیاتی کونسل ممبر ماودخورشیداحمد،ڈی ڈی سی ممبر کلاروس غلام مصطفی دیداد،ڈی ڈی سی ممبر کرناہ نجمہ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کپوارہ نظیراحمد لون ،ضلع پنچایت افسر اور دیگر متعلقین موجود تھے۔ضلع ترقیاتی کونسل چیئرمین اورڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دونوں ادارے ،انتظامیہ اور کونسل ضلع کی مجموعی ترقی کیلئے یکجا کام کریں گے ۔اس سے قبل ڈپٹی کمشنر نے ضلع ترقیاتی کونسل کے چیئرمین اور نائب چیئرمین کو اپنے عہدوں کو چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
نالہ ماور سے ریت بجری کاغیرقانونی اخراج
ہندوارہ میں8گرفتار 8گاڑیاں بھی ضبط
ہندوارہ//ہندوارہ میں پولیس نے غیرقانونی طور کان کنی کرنے اور خام مال کولیجانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے آٹھ افراد کو گرفتار کیا ہے جبکہ آٹھ گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں۔پولیس پوسٹ لنگیٹ کے اہلکاروں نے آٹھ افراد کو گرفتار کیااور ان کی آٹھ گاڑیاں زیرنمبراتJK05E-6247, JK05G-4142, JK13E-2804, JK18- 6011, JK09-4712, JK05F-3903, NHN36305ZKH47955اور NHN363002KN490769کوضبط کیاجنہیں نالہ ماور سے غیر قانونی طوربرآمد کئے گئے ریت بجری کولیجانے کیلئے استعمال کیا جاتا تھا۔اس سلسلے میں پولیس نے متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس زیرایف آئی آر نمبرا79/2021درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ہندوارہ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی نالہ سے غیر قانونی طو رریت باجری نکالنے سے گریز کریں جو حکومتی ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔پولیس نے کہا ہے کہ جوکوئی بھی کسی بھی نالہ سے غیر قانونی طورریت بجری نکالنے میں ملوث پایاجائے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
بانڈی پورہ میں ریت اور بجری کی عدم دستیابی
تعمیراتی کام بری طرح متاثر
عازم جان
بانڈی پورہ //بانڈی پورہ ضلع میں بجری ،ریت اور بھرائی کی عدم دستیابی کے باعث تعمیراتی کام بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ لوگوں کاالزام ہے کہ بلیک میں بجری کاٹریکٹر 1200ہزار روپے میں ملتا ہے جو غریب لوگوں کی اسطاعت سے باہر ہے۔ٹریڈریس فیڈریشن کے صدر شمشاد احمد بٹ نے کہا کہ انہوں نے ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد سے ملاقات کی اور صورت حال سے آگاہ کیا۔ ٹھیکیدار ایسوسی ایشن کے ضلع صدر نے نصیر احمد میر نے کہا کہ بجری، ریت اور بھرائی کی عدم دستیابی سے تعمیراتی کام رک گئے ہیں جس کی وجہ سے ٹھیکیداروں اور عام لوگوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔نصیر احمد میر نے مطالبہ کیا کہ ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ کوئی مخصوص جگہ کا انتخاب کریں جہاں سے تعمیراتی مواد حاصل ہوسکے تاکہ عام لوگوں اور ٹھیکیداروں کو راحت مل سکے ۔بانڈی پورہ کے لوگ ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ سے سے اپیل کرتے ہیں کہ اس گھمبیر صورتحال کی طرف توجہ دیکر مناسب کارروائی کی جائے۔
غلام قادر میر اور محمد سبحان بٹ کی برسیاں
نیشنل کانفرنس کا خراج عقیدت
سرینگر// نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جنوبی کشمیر کی معروف تحریک حریت کشمیر کے مخلص سماجی شخصیت اور نیشنل کانفرنس کے رہنما غلام قادر میر المعروف شیر مورن (سابق ایم ایل اے راجپورہ ) کی 27ویں برسی اور خواجہ محمد سبحان بٹ (سابق ایم ایل اے ترال) کی 29ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ ڈاکٹر فاروق نے کہاکہ غلام قادر میر نے زندگی بھر مشکلات اور مصائب جھیلے اور تحریک حریت کے سلسلے میں جیل خانوں میں جانا پڑا لیکن چٹان کی طرح اپنے اصول پر قائم رہے۔ اُنہوں نے کہا کہ موصوف نے نیشنل کانفرنس کے بانی شیخ محمد عبداللہ کے ساتھ ساتھ پارٹی کے تئیں جو وفاداری کی وہ مشعل راہ ہے۔ پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ اور پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے بھی مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ دریں اثناء نیشنل کانفرنس ضلع پلوامہ کی جانب سے تقریب کا انعقاد ہوا جس میں مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور صبح سویرے ہی مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی اور مقبرہ پر اجتماعی فاتحہ خوانی اور گلباری کی گئی۔ ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ خواجہ محمد سبحان بٹ نے زندگی بھر مشکلات اور مصائب جھیلے اور تحریک حریت کے سلسلے میں جیل خانوں میں جانا پڑا لیکن چٹان کی طرح اپنے اصول پر قائم رہے۔لیڈران نے سینئر لیڈر ایڈوکیٹ شاہد علی کے والد نسبتی محمد امین شاہ ساکن بارہمولہ کے انتقال پر رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔ پارٹی کا ایک وفد صوبائی سکریٹری شوکت احمد میر کی قیادت میں مرحو م کے گھر گیا اور پسماندگان کی ڈھارس بندھائی۔ پارٹی رکن پارلیمان محمد اکبر لون، ضلع صدر بارہمولہ جاوید احمد ڈار اور غلام حسن راہی نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
پروفیسرر یاض پنجابی کی وفات پرتعزیت پرسی
اپنی پارٹی اور سینٹرل یونیورسٹی کشمیر کااظہار رنج
سرینگر//اپنی پارٹی نائب صدر ظفر اقبال منہاس اور کشمیر سینٹرل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر نے کشمیر یونیورسٹی کے سابقہ وائس چانسلر پروفیسر ریاض پنجابی کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ظفر منہاس نے کہاکہ پروفیسر ریاض پنجابی کی اچانک وفات کی خبر تکلیف دہ ہے اور مرحوم کی جنت نشینی کی دعا کی۔ ادھر وفیسر معراج الدین میر، رجسٹرار پروفیسر ایم افضل زرگر، فائنانس آفیسر ،پروفیسر فیاض احمد نکہ، شعبہ کے ممبران، انتظامی عملہ اور طلاب نے رنج وغم کااظہار کیاہے۔کشمیر سینٹرل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر، رجسٹرار پروفیسر ایم افضل زرگر، فائنانس آفیسر ،پروفیسر فیاض احمد نکہ، شعبہ کے ممبران، انتظامی عملہ اور طلاب نے رنج وغم کااظہار کیا ہے۔ پروفیسر معراج الدین میر نے کہاکہ سینٹرل یونیورسٹی کشمیر کے کورٹ کے بطور ممبر ان کی دین اور یونیورسٹی کی ترقی اور فروغ کیلئے ان کے تجربے اور خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
شادی پورہ گاندربل میں 4قمارباز گرفتار
گاندربل//ارشاد احمد//شادی پورہ گاندربل میں پولیس نے 4جواریوں کو گرفتارکرکے دائو پر لگی رقم اور تاش کے پتے ضبط کئے۔ پولیس چوکی شادی پورہ کے انچارج سب انسپکٹر گلزار احمد کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے مصدقہ اطلاع ملنے کی بناپر گنڈ روشن شادی پورہ میں چھاپہ مارا اور جوا کھیلنے میں مصروف 4قمار بازوں کو گرفتارکرلیا جن کی شناخت نذیر احمد ہانجھی ، فیاض احمد گرو، معرالدین گرو اور غلام قادر ڈار کے بطور ہوئی۔ پولیس نے 4400 روپے اور تاش گھڑیاں ضبط کرلیا اور ایف ایف آر زیر نمبر48/2021درج کرلیا۔
اننت ناگ ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا سرنو چنائو
ایس طارق صدر منتخب
عارف بلوچ
اننت ناگ //اننت ناگ میں ورکنگ جرنلسٹ صدر عہدے کیلئے سر نو انتخابات میں ایس طارق نے اپنے حریف امیدوار خالد منتظر کو 7 ووٹوں سے شکست دی۔ایس طارق نے دوسری مرتبہ ایسوسی ایشن کے صدر کا عہدہ سنبھالا ہے۔ انتخابات میں مختلف ٹی وی چینلوں و اخبارات سے وابستہ صحافیوں نے ووٹوں کا استعمال کیا۔واضح رہے کہ ایسوسی ایشن کا چناؤ رواں مہینے کی 6 تاریخ کو عمل میں لائے گئے تھے تاہم صدارتی عہدے کے لئے امیدواروں کا مقابلہ برابر رہاتھا جس کے بعد جمعہ کو دوبارہ ووٹنگ عمل میں لائی گئی۔نتائج کے فوراً بعد نومنتخب ممبران کا حلف دلایا گیا۔حلف برداری کی تقریب میں ضلع اطلاعاتی افسر خانزادہ عثمان کے علاوہ کئی سینئر صحافی موجود تھے۔
کرالہ پورہ میں پولیس عوامی دربار
سرینگر//ایس ایس پی کپواڑہ ڈاکٹر جی وی سندیپ چکراورتی نے کرالہ پورہ کپواڑہ میں عوامی دربار کا انعقاد کیا۔عوامی دربار میں مختلف علاقوں سے آے ڈی ڈی سی وبی ڈی سی ممبران ،سرپنچ، ٹرانسپورٹ اور تجارتی انجمنوں سے وابستہ لوگوں نے شرکت کی۔اس موقع پر لوگوں نے اپنے علاقوں میں درپیش مسائل کو ایس ایس پی کی نوٹس میں لایا۔ لوگوں نے منشیات مخالف مہم کو جاری رکھنے کا ایس ایس پی سے مطالبہ کیا کہ منشیات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ڈاکٹر جی وی سندیپ نے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ علاقے کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے اپنی کوششوں کو جاری رکھیںگے اور اس میں لوگوں کو پولیس کا تعاون چاہئے تاکہ نوجوان نسل کو اسے بدعت سے دور رکھا جاسکے۔سی این آئی کے مطابق دربار میں ڈی ایس پی ہیڈکواٹر راشد یونس ایس ایچ او کراپورہ رفیق احمد لون کے علاوہ بی ایم او کراپورہ محمد شفیع بھی موجود تھے۔
ایڈوکیٹ شاہد علی شاہ کے والد نسبتی فوت
الطاف بخاری اورکارورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی کااظہارتعزیت
سرینگر//اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے ڈپٹی سیکریٹری ہیلتھ سجاد احمد شاہ کے والد محمد امین شاہ کی وفات پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ محمد امین شاہ اپنی پارٹی کے لیڈر اور سابق وزیر محمد دلاور میر،سابق ایم ایل اے اور اپنی پارٹی یوتھ لیڈر یاور میر کے قریبی رشتہ دار تھے۔الطاف بخاری نے مرحوم کی جنت نشینی کے لئے دعا کرتے ہوئے سوگوار کنبہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی صدر کے علاوہ سینئرنائب صدر غلام حسن میراور دیگر لیڈران نے لواحقین سے تعزیت کااظہار کیا ہے۔
سرینگر//جموں و کشمیر رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی کے لیگل سیل بارہمولہ کے چیئرمین ایڈوکیٹ شاہد علی شاہ کے والد نسبتی محمد امین شاہ ساکنہ خان پورہ بارہمولہ انتقال کرگئے۔ریاستی اسمبلی کے سابق سپیکر و رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی کے چیئرمین مبارک گل، شمالی کشمیر کے چیئرمین خواجہ محمد شفیع اور ضلع چیئرمین بارہمولہ عبدالمجید آخون، سیکریٹری شمالی کشمیر پیرزادہ محمد امین، جوائنٹ سیکریٹری شمالی کشمیر اشفاق احمد لون، ضلع وائس چیئرمین بارہمولہ غلام احمد بٹ،ضلع سیکریٹری بارہمولہ صوفی غلام محی الدیں، ضلع آرگنائزر بارہمولہ ندیم اکبر عباسی،تحصیل چیئرمین بونیار تنویر عمران لون،تحصیل چیئرمین اوڑی بشیر احمد وتھلو نے سوسائٹی کے سینئر لیڈر ایڈوکیٹ شاہد علی شاہ سے تعزیت کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کی۔ انہوںنے جملہ سوگواران سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ایڈوکیٹ شاہد علی شاہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔