جموں کوخوبصورت بنانے کی ضرورت : بجرال
جموں// سابق آئی جی پی اوربھاجپا کے ریاستی ترجمان ایس ایس بجرال نے کہاہے کہ اب جموں خطہ کو سرسبز شاداب بنانے کی ضرورت ہے۔انہوںنے ویشنو دیو ی کے دربار تک ریلوے لنک بنانے سے قبل ہی جموں کو بنیادی طورپر حیرت انگیز طورپربدل دینے پر تشویش کااظہا رکرتے ہوئے واضح کردیاہے کہ تریکوٹہ نگر اورچھنی ہمت کالوں کو توجہ سے بچایاگیاہے۔یہاں تک کہ شہر کے وسطی علاقوں میں گلیوں اورکوچوں کی صورتحال بھی نازک بنی ہوئی ہے اوراس موسم میں کوچوں اورگلیوں کو ندی نالوںمیں بدلتے ہوئے دیکھا جارہاہے ۔ انہوںنے مزید کہاہے کہ گنجان آبادی والے علاقے عام طورپربچے گرمی سے بچنے کیلئے کوڑا کرکٹ تیرنے والے نالوں میں بہہ رہے پانی میں ڈبکیاں لگاتے ہیں۔ غیرسرکاری تنظیم نے حیرت انگیز میںڈالتے ہوئے کہاہے کہ تریکوٹہ نگر اورچھنی ہمت کے درمیان 2کلو میٹر تک ریلوے کی پٹی پر پانی کی چنلیں سر سے اوپر بہہ رہی ہیں جوکہ باعث تشویش ہے۔ بجرال نے مزید کہاہے کہ دکھ اورافسوس کاعالم یہ ہے کہ ہر ذی شہری چھوٹے سے بڑے تک اپنی ذمہ داریاں ٹھیک ڈھنگ سے نہیںنبھا رہے ہیں او ر اکثر طورپریہ دیکھاگیا ہے کہ کوڑا کرکٹ بھی معمول کے مطابق صحیح مقامات پر نہیں پھینکتے ہیں یا پھر اکٹھا کرکے کوڑے دان میں نہیں ڈالتے ہیں۔لہذا ایسے صورتحال کے پیش نظر جموں کی تصویر بدلنے کی ضرورت ہے تاکہ جموں جیسے مندروں کے شہرمیںسبز انقلاب لایاجاسکے۔
کھادی ولیج انڈسٹری بورڈکااجلاس
دیہی روزگار کو فروغ دینے پرزوردیاگیا
جموں// ریاست جموں وکشمیرمیںدیہی روزگار کو فروغ دینے کے سلسلہ میں کھادی ولیج انڈسٹری بورڈ کی جانب سے متعارف کی گئی سکیموں کوعملانے کے بارے میں بورڈ کے سیکرٹری رشیداحمد قادری کی قیادت میں ایک خصوصی اجلاس کااہتمام ہوا ۔ میٹنگ میں کئی ضلع افسران کے علاوہ متعدد غیر سرکاری تنظیموں نے بھی سنجیدگی سے مظاہرہ کرتے ہوئے دیہی روزگار کو بڑھاوا دینے پرزوردیا۔ ادیوگ بھون جموں کے کانفرنس ہال میں خیالات کااظہارکرتے ہوئے بورڈکے سیکرٹری رشید احمد قادری نے کئی مدعوں پر غوروخوض کیا اور مطلع کیاہے کہ شروع کی گئی سکیم سبسڈی پروگرام سے پوری لنک ہے جس سے ریاست کے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو کافی استفادہ حاصل ہوگا۔ انہوںنے صاف طورپر بتایا کہ ریاستی انتظامیہ صنعتی حروف کو ترجیح بنیادوں کے نظر یہ سے فروغ دینے کی خواہاں ہے تاکہ بے ر وزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں۔ منعقدہ اجلاس کے دوران انہوںنے اپنے خطاب میں تمام شرکاء سے اپیل کی ہے کہ وہ سنجیدگی سے مظاہرہ کرتے ہوئے استفادہ حاصل کرنے کیلئے ضرورت مند نوجوانوں کی شناخت کرے۔ قابل ذکرہے کہ اس سے قبل رشید احمد قادری نے ضلع سینک ویلفیئر بورڈ کے ڈائریکٹر سے بھی ملاقات کی انہیں پردھان منتری روزگار جنریشن پروگرام کے بارے میں چلائی جارہی سکیموں کے بارے میں روشناس کیا اورکہا کہ سابق فوجی بھی اس طرح کے سکیموں کا فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ اس ضمن میں ڈائریکٹر سینک ویلفیئر بورڈ کے ڈائریکٹر نے سیکرٹری موصوف کو یقین دلایا ہے کہ وہ عنقریب ہی ناردرن کمانڈ اودھمپورسے تبادلہ خیال کریں گے۔
کٹھوعہ میں 1400کلوگرام بھکی ضبط ، سمگلرگرفتار
جموں//انتظامیہ نے منشیات سمگلنگ کی ایک بڑی کوشش کوناکام بنانے کادعویٰ کرتے ہوئے کہاہے کہ ضلع کٹھوعہ میں ایک ٹرک سے 1400کلوگرام بھکی ضبط کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پھلوں سے لداہواایک ٹرک محکمہ ایکسائزاورپولیس نے مشترکہ طورپرچلائی جارہی مہم کے تحت کٹھوعہ ضلع میں ٹول پوسٹ لکھن پور میں روکا ۔دوران تلاشی پنجاب سے جموں آنے والے ٹرک سے 1400 کلوگرام بھکی ضبط کی گئی ۔پولیس نے منشیات سمگلرٹرک ڈرائیورکوگرفتارکرکے اس کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرلیاہے۔
جموں کے مختلف علاقوں میں پولیس کی مختلف کارروائیاں
۔9مویشی اسمگلر گرفتار ،3ٹرک اور 84بھینسیں ضبط
جموں//جموں صوبے کے مختلف علاقوں میں پولیس نے چا ر الگ الگ کارروائیوں کے دوران 9مویشی اسمگلروں کو دبوچ کر ان کے قبضے سے 84بھینسیں برآمد کر کے معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق راجوری کے مضافاتی علاقے ناگہ ٹب میں پولیس نے مصدقہ اطلاع ملنے کے دوران 2مویشی اسمگلروں محمد قاسم ساکنہ گنڈ اور لیاقت علی ساکنہ ادھیان کو دبوچ کر ان کے قبضے سے بالترتیب 20اور25بھینسیں برآمد کر کے مذکورہ افراد کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جبکہ پولیس معمول کے گشت کے دوران نائک بارڈر روڈ پر ایک گاڑی کو روک کر اس کی تلاشی لی جس کے دوران ٹرک سے 9بھینسیں برآمد کی گئیں پولیس نے شوکت حسین ،محمد وقار ،محمداشرت نامی تین مویشی اسمگلروں کی گرفتاری عمل میں لائی ،پولیس پارٹی نے ایک اور کارروائی کے دوران ایک ٹرک سے 21بھینسوںکو برآمد کر کے نذیر حسین ،کاکہ اور بکرم سنگھ نامی تین اسمگلروں کی گرفتاری عمل میں لائی ۔ ادھر کھار پورہ رام بن کے علاقے میں پولیس نے تلاشی کارروائی کے دوران ایک ٹرک سے 9مویشی ضبط کر کے ٹرک ڈرائیور شہنواز احمد کی گرفتاری عمل میں لائی ۔
بٹھنڈی واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے:کانگریس
جموں//جموں وکشمیرپردیش کانگریس کمیٹی نے دوروزقبل بٹھنڈی علاقہ میں سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹرفاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر مبینہ طورپرایک نوجوان کی ہلاکت کی شفاف اعلیٰ سطحی تحقیقات کامطالبہ کیاہے۔جموں کشمیرپردیش کانگریس کمیٹی کے ترجمان اعلیٰ رویندرشرمانے مشتبہ حالات میں ہوئی نوجوان کی ہلاکت کو بدقسمتی سے تعبیرکرتے ہوئے حقائق کوعوامی منظرنامے پرلانے کی مانگ کی ہے۔انہوں نے کہاکہ سانحے سے متعلق متضادموقف سامنے آئے ہیں جس سے شہبات پیداہوگئے یں ۔انہوں نے کہاکہ اس کیس کی گہرائی سے شفاف جانچ کرنے کی ضرورت ہے۔رویندرشرمانے پارٹی کی طرف سے لواحقین ودیگررشتہ داروں کے ساتھ گہری ہمدردی کابھی اظہارکیا۔
۔1303یاتریوں نے پوتر گپھا کے درشن کئے
سرینگر/ امر ناتھ جی یاترا کے40 ویں روز 1303یاتریوں نے پوتر گپھاکے درشن کئے۔ یاترا شروع ہونے سے اب تک2,74,118 یاتری اب تک پوتر گپھا میں شو لنگم کے درشن کرچکے ہیں۔
۔4 قماربازگرفتار،نقدی ضبط
جموں//پولیس سٹیشن گنگیال نے 4 قماربازوں کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے 60ہزارروپے اور کھیلنے والے پتے ضبط کئے اور قمابازوں کے خلاف 13گیمبلنگ ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق قماربازوں کی شناخت سندھوچودھری ولد کرشن لال ساکن سچیت گڑھ ، ہائوس نمبر 291 ، اتم نگرگنگیال ،فتح سنگھ ولد پریتم سنگھ ساکن ڈگیانہ ، چرنجیت سنگھ ولد موہندرسنگھ ساکن ہائوس نمبر 68سیکٹر 10 گنگیال ، اجے سنگھ ولد لکھویندرسنگھ ساکن لین نمبر 8 ڈگیانہ کے طورپرہوئی ہے۔پولیس نے یہ کامیابی ایس ایچ او گنگیال ایس آئی نائت علی کی قیادت ،ایس ڈی پی اوسٹی سائوتھ رفیق منہاس ،ایس پی سٹی سائوتھ جموں ونے کمارکی نگرانی میں حاصل