جموں//کانگریس پارٹی پرجم کربرستے ہوئے ریاست کے سابق نائب وزیراعلیٰ کویندر گپتا نے یہاںصاف طورپرواضح کردیاہے کہ کشمیر سے متعلق مرکزی سرکار کی پالیسی سے متعلق پختہ اردادہ اورمضبوط نقطہ نظر ہے۔کویندر گپتا نے پریت نگر‘ نانک نگر علاقوں کادورہ کیا اوربارشوں سے پیدا شدہ صورتحال کاجائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے یقین دلایا کہ بارش کے پانی سے ہوئے نقصانات کیلئے سرکار اقدام اٹھائے گی ۔ انہوںنے شہر کے وسط علاقوںمیںگلیوں ‘نالیوں اورکوچوں کی مرمت کے کام میں سرعت لانے اور جنگی سطح پر کا م کرنے کا بھی یقین دلایاہے۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کویندر گپتا نے کہا ہے ریاست کی موجودہ صورتحال کیلئے کانگریس ‘ پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس ذمہ دار ہے جبکہ کشمیر سے متعلق مرکزی سرکار کی پالیسی پختہ ارادہ ومضبو ط نقطہ نظر ہے۔انہوںنے مزید کہاہے کہ سرکار وادی کشمیرمیں عوام لوگوں کی بہبود ی کیلئے کام کررہی ہے اورعام شہریوں کے حق میںپار ٹی کی سوچ کے باعث علیحدگی پسند جماعتیںاور ملی ٹینٹ گروہ اس کاناجائزہ فائدہ اٹھارہے ہیں۔ انہوںنے کہا ہے کہ کشمیرسے متعلق پالیسی واضح شوابد ہے سرکار اورسکیورٹی فورسز مشتر کہ طورپرپاکستانی سپانسر ٹریرازم کا ایکساتھ مل کرمقابلہ کررہی ہے اوراس ضمن میں پاکستان میںسرجیکل سٹرائیک کابھی حوالہ دیا ہے۔ گپتا نے دکھ کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کانگریس نے گزشتہ ماہ جون میں راشٹریہ سرکھشا پرآنچ کے نام پر ایک کتاب کو اجراء کیا جس میں کانگریس نے جموں وکشمیرکو پاکستانی مقبوضہ کشمیر کاحصہ بتایا ہے جو ایک شرمناک واقع ہے۔ انہوںنے مزید کہاہے کہ پور اقوم وزیراعظم مودی کے ساتھ کھڑا ہے اورمرکز ی سرکار ی کی پالیسی کشمیرسے متعلق بالکل پختہ ارادہ اورمضبوط ہے۔