مرکزی بجٹ میں اقلیتیںنظر انداز: سید تنویر احمد

نئی دہلی //مرکزی تعلیمی بورڈ ، جماعت اسلامی ہند کے ڈائریکٹر سید تنویر احمد نے حالیہ بجٹ 2023-24 پرمرکوز آن لائن کانفرنس میں کہا کہ ’’ ریاستی اور مرکزی بجٹ سے روز مرہ زندگی اور خواندگی پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں لوگوں کوبیدار رہنا چاہئے۔ ‘‘۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ مرکزی بجٹ کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے ۔ اس میں اقلیتوں کی ضروریات کا خیال نہیں رکھا گیا ہے اور یہ ایک حقیقت ہے کہ اگر کسی بھی بجٹ میں اقلیتوں کی ضروریات کو نظر انداز کیا جاتا ہے جو کہ ملک کی آبادی کا کل 21 فیصد ہے تو یہ آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی ہے جبکہ ان آئینی تقاضوں کو برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے‘‘۔ پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے ’آئی پی ایس اے ‘ کے صدر ڈاکٹر اگوان نے کہا کہ فلیگ شپ ایجوکیشن اسکیموں کے بجٹ میں پچھلے بجٹ سے تقریبا 13 فیصد کمی آئی ہے جبکہ اقلیتی بجٹ میں تقریبا 38 فیصد کی کمی کی گئی ۔ سماجی زندگی میں صحت اور تعلیم ، کلیدی شعبے ہوتے ہیں ،ان دونوں شعبوں کے لئے معیاری بجٹ مختص کیا جانا چاہئے۔