ڈوڈہ //وادی چناب کی مشہور و معروف دینی شخصیت مرحوم الحاج غلام رسول اویسی کی اہلیہ زینہ بیگم کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہو گیا وہ 85 برس کی تھی۔ مرحومہ انتہائی شریف و صوم و صلوٰ کی پابند تھی۔ ان کی نماز جنازہ اپنے آبائی قبرستان واقع دھریوڑی بھلیسہ میں ادا کیا گیا اور وہیں پر انہیںسپرد خاک کیا گیا۔ مرحومہ کی وفات پر سابق قانون سازیہ ارکان غلام محمد سروڑی، عبدالمجید وانی، وقار رسول، سجاد احمد کچلو، دلیپ سنگھ پریہار ،محمد اقبال بٹ و نریش کمار گپتا،کانگریس لیڈر غلام مصطفیٰ بٹ، امام و خطیب مرکزی جامع مسجد گندوہ الحاج مولوی محمد شفیع، نیشنل کانفرنس لیڈر ریاض احمد زرگر، ڈی ڈی سی کونسلر ندیم شریف نیاز، حاجی عمر دین نیائک، بیوپار منڈل صدر شیخ شاہنواز حسین نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کی ہے۔ انہوں نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت بھی کی۔ انہوں نے الحاج منظور احمد اویسی، الحاج عبداللہ اویسی و دیگر سوگوار خاندان کے ساتھ ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔