میکسیکوسٹی// میکسیکو کے نو منتخب صدر لوپیز اوبراڈور نے کہا ہے کہ اگر شمالی امریکہ آزاد تجارتی معاہدہ (نافٹا) میں بہتری کو لے کر جاری بات چیت میں کوئی رخنہ پڑتا ہے تو ہماری حکومت کینیڈا کے ساتھ دو طرفہ معاہدہ کرے گی۔آئندہ دسمبر میں عہدہ سنبھالنے والے کمیونسٹ لیڈر اوبراڈور نے ہفتہ کو کہا''ہم امریکہ اور کینیڈا حکومت کو ایک معاہدے پر لانا چاہتے ہیں تاکہ معاہدے سہ فریقی ہو سکے کیونکہ یہ بنیادی طور پر ایسا ہی معاہدہ تھا''۔انہوں نے کہا، "اگر امریکہ اور کینیڈا کی حکومتیں ایک معاہدہ پر نہیں آتی ہیں تو ہم امریکہ کے ساتھ دو طرفہ معاہدہ کو برقرار رکھیں گے اور کینیڈا کے ساتھ بھی اسی طرح کا ایک سودا کرنا ہوگا''۔ نافٹا تجارتی معاہدہ کوجدید بنانے کو لے کر امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا کے درمیان ایک سال سے زیادہ وقت تک بات چیت ہونے کے بعد اگست کے آخر میں امریکہ اور میکسیکو کے درمیان ایک الگ معاہدہ ہوا۔ کچھ دنوں کے بعد، کینیڈا نے 24 سال کے تجارتی معاہدے کو بند کرنے کے لئے امریکہ کے ساتھ بات چیت شروع کر دی۔ لیکن مذاکرات میں تب تعطل پیدا ہو ا جب امریکہ نے کینیڈا کے آٹو برآمدات پر ٹیرف لگانے کی دھمکی دی۔ امریکہ اور کینیڈا کے درمیان اب بھی تعطل قائم ہے کیونکہ دونوں ہی ملک موجودہ شرائط ت پر راضی نہیں ہیں۔یو این آئی