بانڈی پورہ//ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے کل ٹائون ہال بانڈی پورہ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران2062مزدوروں میں مختلف بہبودی سکیموں کے تحت 1.64کروڑ روپے تقسیم کئے۔ اس موقعہ پر 2047مزدوروں میں اُن کی بچوں کی تعلیم کے لئے 1.53کروڑ روپے کی رقم تقسیم کی گئی جب کہ جاں بحق ہوئے 4مزدوروں کے لواحقین کے لئے 8.20لاکھ روپے کا معاوضہ فراہم کیا گیا ۔اس کے علاوہ ترقیاتی کمشنر نے جسمانی طور پر ناخیز ہوچکے 5مزدوروں کو 1.16لاکھ اورشدید امراض میں مبتلا مریضوں کو 1.42لاکھ روپے فراہم کئے۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے ترقیاتی کمشنر نے سماج میں مزدور طبقے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وہ سماج کا ایک اہم حصہ ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ محنت کش لوگ تعمیر وترقی کے لئے شہ رگ کی حیثیت رکھتے ہیں۔