محکمہ ڈرگ کنٹرول کی طرف سے 20ادویات غیر معیاری قرار اسپتالوں میں37ادویات کے استعمال پر روک

پرویز احمد

سرینگر //محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگ کنٹرول آرگنازیشن نے 31دسمبر 2022تک جموں و کشمیر میں 20مختلف ادویات کو غیر معیاری قرار دیا ہے اور ان کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ اس دوران 37ادویات کو مس برانڈنگ کے زمرے میںرکھاگیا۔سرکاری اسپتالوں اور مختلف طبی اداروں کے باہر اور دیگر جگہوں پر ادویات فروخت کرنے والوں کی جانب سے فراہم کی جانے والی ادویات کی جانچ پڑتال کا سلسلہ بدستورجاری ہے اور محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگ کنٹرول نے 20ادویات کو غیر معیاری قرار دیا ہے۔

 

غیر معیاری قرار دی گئی 20ادویات میں میڈیکل سپلائز کارپوریشن کے3،سکمز سپلائی میں سے ایک جبکہ دیگر 16ادویات مختلف کمپنیوں کی جانب سے وادی کے مختلف اضلاع میں دوا فرشوں کو سپلائی کی گئی تھیں۔ میڈیکل سپلائز کارپوریشن کی جانب سے سپلائی کی گئی ادویات میں Compound sodium lactate انجکشن بیچ نمبر 2105B0326 اور بیچ نمبر 2015B0334، Potassium Choloride سکمز سپلائی بیچ نمبر 10456،oflaxcin opthalmiuc بیچ نمبر Z22-164 نام کی ادویات شامل ہیں جبکہ نجی کمپنیوں کی جانب سے سپلائی کی گئیں 16ادویات کو غیر معیاری قرار دیا گیا ہے ، ان میں Olmisave AM-40 ٹکیا بیچ نمبر CT11211، Rare Dبیچ نمبر TLT-222،Hexomide بیچ نمبر UPL155،Meroin(1mg) بیچ نمبرCI21080Qکے علاوہ دیگر شامل ہیں۔محکمہ نے اس کے علاوہ مزید 37ادویات کو مس برانڈنگ کی وجہ سے غیر معیاری قرار دیا ۔ مس برانڈنگ کے زمرے میں لائی گئی 37ادویات میں میڈیکل سپلائز کارپوریشن کی جانب سے اسپتالوں کوسپلائی کئے جانے والے Folic acid بیچ نمبر TFC2002AL، محکمہ شیپ ہسبنڈی(Sheep Husbandary ) کی سپلائی میں4% Ciprosafe بیچ نمبر SLG008کے علاوہ دیگر ادویات بھی شامل ہیں۔