ہندوارہ// ہندوارہ میں محکمہ بجلی کا ایک جونیئر انجینئر دوران ڈیو ٹی حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے فوت ہوگئے ۔بتایا جاتاہے کہ چھو ٹی پورہ ہندوارہ کے الیکڑک ڈویژن میں ایک جونیئر انجینئر انیل کمار، جب پیر کی صبح حسب معمول اپنی ڈیو ٹی پر پہنچ گئے، تو کچھ وقفے کے بعد انہیں دل کا دورہ پڑا جس کے بعد ان کے ساتھیو ں نے انیل کمار کو فوری طور ضلع اسپتال ہندوارہ میں داخل کیا تاہم ڈاکٹرو ں نے انہیں مردہ قرار دیا ۔